شگر ڈپٹی کمشنر اور اے سی شگر کا گزشتہ شب مرہ پی بالا میں آگ لگنے والے رہائشی مکان کا دورہ ، متاثرہ خاندان سے ملاقات ہمدردی اظہار،

شگر ڈپٹی کمشنر اور اے سی شگر کا گزشتہ شب مرہ پی بالا میں آگ لگنے والے رہائشی مکان کا دورہ ، متاثرہ خاندان سے ملاقات ہمدردی اظہار،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے اے سی شگر اصغر خان احمد کے ہمراہ گزشتہ شب مرہ پی بالا میں آگ لگنے والے رہائشی مکان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آتشزدگی سے متاثرہ مکان، سامان و دیگر نقصانات کا مشاہدہ کیا اس موقع پر انہوں نے متاثرہ مکان کے مالک ریٹائرڈ ٹیچر حاجی موسیٰ اور ان کے خاندان سے ملاقات کرکے ان سے اظہار ہمدردی کی ملاقات میں انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ مکان اور سامان کی حلقہ پٹواری کے ذریعے بروقت رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جسے متعلقہ حکام کو ارسال کیا جائے گا اور فائل کی ذاتی دلچسپی کے ساتھ فالو اپ کیا جائے گا ڈی سی شگر نے موقع پر موجود اہل محلہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی رضاکارانہ امدادی کارروائیوں کی داد دی اور کہا مزید ایسے حادثات سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات ضروری ہے جس میں بجلی کے وائیرنگ کا معیاری رکھنا، سڑکوں کو صاف رکھنا اور تجاوزات سے پاک رکھنا شامل ہے تاکہ جائے حادثہ پر حکومتی امداد فوری پہنچ سکے اہل محلہ نے موجودہ لنک روڈ سے تجاوزات ہٹانے اور توسیع کے لئے درخواست کی جس کے لئے ڈی سی شگر نے اسسٹنٹ کمشنر شگر کو موقع پر ہدایت کی کہ فوری طور پر بذریعہ عملہ مال سڑک کی نشاندہی کی جائے۔ اہل محلہ اور متاثرہ خاندان نے بروقت دورہ کرنے اور امداد کی یقین دہانی پر دونوں افسران کا شکریہ ادا کیا۔ شگر ڈپٹی کمشنر اور اے سی شگر کا گزشتہ شب مرہ پی بالا میں آگ لگنے والے رہائشی مکان کا دورہ ، متاثرہ خاندان سے ملاقات ہمدردی اظہار،

شگر ، محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت عروج پر، آر ایچ سی شگر میں ایل ایچ وی کی کمی، خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا

شگر، بلدیاتی الیکشن جلد ہی منعقد ہونگے تاکہ اختیارات فوری نچلی سطح پر منتقل ہوسکے۔ ا لیکشن کمشنر گلگت بلتستان

ایرانی صدر کا دورہ، پروفیسر قیصر عباس

urdu news, residential house caught fire
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں