کھرمنگ ریسکیو 1122 کھرمنگ کے ملازمین نے اپنے فرائض سنبھال لئے اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کو اپنی جوائنینگ رپورٹ پیش کی
کھرمنگ ریسکیو 1122 کھرمنگ کے ملازمین نے اپنے فرائض سنبھال لئے اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کو اپنی جوائنینگ رپورٹ پیش کی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
آج ڈپٹی کمشنر آفس کھرمنگ میں حالیہ تعینات ہونے والے ریسکیو 1122 کھرمنگ کے ملازمین نے اپنے فرائض سنبھال لئے اور ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کو اپنی جوائنینگ رپورٹ پیش کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ جناب عارف حسین رمل صاحب نے انھیں مبارکباد دی اور ملک و قوم کی خدمت کے خاطر اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی کے ساتھ نبھانے کی تلقین فرمائی۔ انھوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ ریسکیو ٹیم کھرمنگ ضلع کی حدود میں رونما ہونے والے تمام ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے صف اول دستے کا کردار ادا کریں گے_بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کی زیر صدارت ٹاسک فورس کوارڈینیشن کمیٹی ضلع کھرمنگ کی میٹینگ منعقد ہوٸی جس میں بجلی چوری ، ترقیاتی سکیموں اور کتیشو روڈ سے بجلی کھمبوں کو ہٹانے کے حوالے سے تفصیل سے گفت و شنید ہوٸی۔ ڈپٹی کمشنر کھرمنگ نے ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی سکیموں پر جاری کام کو بہترین طریقے سے بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاٸے۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلٸے کوشش کٸے جاٸیں۔ بقایاجات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لایا جاٸے اور بقایاجات کی وصولی کیلٸے حتی الامکان کوشش کیاجاٸے۔کتیشو روڈ کے سنٹر سے بجلی کے کھمبوں کو جلد از جلد ہٹایا جائے
ٹی 20، قومی ٹیم ائر لینڈ کے خلاف اپنا دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلے گا.
Urdu news, Rescue 1122 Kharming assumed their duties and submitted their joining report