اسلام آباد میں‌ فوج طلب، پی ٹی آئی کارکنان زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد میں داخل ، مرکزی قافلے کی قیادت بشری بی بی کر رہی ہے

اسلام آباد میں‌ فوج طلب، پی ٹی آئی کارکنان زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد میں داخل ، مرکزی قافلے کی قیادت بشری بی بی کر رہی ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد میں‌ فوج طلب، پی ٹی آئی کارکنان زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد میں داخل ، مرکزی قافلے کی قیادت بشری بی بی کر رہی ہے
، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان، پارٹی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں منگل کے روز مرکزی اسلام آباد سری نگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ سے اسلام آباد میں‌داخل ہو چکی ہے .
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ مظاہرین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ اور پولیس پیچھے ہٹ گئے.
ریڈ زون کی حدود زیرو پوائنٹ سے شروع ہوتی ہیں جہاں فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا سے قافلے کے ساتھ موجود پی ٹی آئی رہنما ارباب نسیم نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جب کارکنوں نے زیرو پوائنٹ پر رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ دن میں ڈی چوک پہنچ جائیں گے۔

حکومتی رہنماوں کا دعویٰ
حکومت نے ریڈ زون اور اس کے آس پاس فوج کو بلایا ، حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے احتجاجی دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن بشریٰ بی بی ڈٹی رہیں اور ڈی چوک پہنچنے کا عزم کیا۔
دوسری جانب بشریٰ بی بی نے کہا کہ کچھ عناصر پی ٹی آئی کے مارچ کو روکنا چاہتے ہیں۔ تاہم عمران خان نے انہیں ہر قیمت پر ڈی چوک پہنچنے کا کہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے کارکن بھی کسی اور جگہ جانے کو تیار نہیں تھے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور “(حکومت کے سات) مبینہ گفت و شنید میں کیے گئے فیصلے” کے بارے میں خاموش تھے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بھی مارچ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ مرکزی قیادت دھرنے کے لیے حتمی جگہ کا تعین کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت میں کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

امریکہ پاکستانی عوام کے پرامن احتجاج کی حمایت کرتا ہے،پاکستان اور دنیا بھر میں ہم آزادی اظہار، پرامن اجتماع اور انجمن کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر

ڈی چوک پر رات گئے حالات کشیدہ، ایک نامعلوم گاڑی نے چار رینجر اہلکار کو کچل دیا.

ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) عارف احمد کی زیر صدارت وارڈ بندیوں سے متعلق اجلاس تمام سیاسی جماعتوں کی شرکت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 457 پوائنٹس کا اضافہ
urdu news, PTI long march

0% LikesVS
100% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں