IMG 20251223 175911 0

احمقانہ دعوے بے سود ہیں منحرف خام خیال گروپ عمران خان کا غدار بے، حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان
رپورٹ 5 سی این
پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ترجمان نے منحرف ٹولے کے حالیہ پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز و وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد کو اسمبلی نشست، وزارت اور سیاسی شناخت محض پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم کی بدولت حاصل ہوئی، ان کا پارٹی کی تشکیل کا دعویٰ انتہائی بچگانہ اور حقائق کے منافی ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ترجمان نے کہا کہ یہ افراد اس وقت مسلم لیگ ن کی صفوں میں موجود تھے جب پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں ایک فعال سیاسی جماعت کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہی تھی۔ آج یہی لوگ پارٹی کی بنیاد رکھنے کے دعوے کر کے خود کو عوام کی نظروں میں مزید بے نقاب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان سے غداری اور اصولی سیاست سے انحراف کے بعد یہ گروہ مکمل طور پر سیاسی یتیمی کا شکار ہوچکا ہے۔ یہ کوئی نظریاتی یا اصولی دھڑا نہیں بلکہ مفاد پرست سیاسی ٹولہ ہے، جو محض سہولت کاری اور تعبداری کے لیے دستیاب رہتا ہے۔ عوام ان کے اصل چہرے سے بخوبی واقف ہو چکی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ
خالد خورشید اور پی ٹی آئی کی تاریخی حلقہ اے ڈی پی پر اپنی سیاست چمکانے والے کس منہ سے کارکردگی کی بات کرتے ہیں

ترجمان کے مطابق ان عناصر کی ڈھائی سالہ کارکردگی کھلی گلگت بلتستان دشمنی ہے، جس میں
گلگت بلتستان کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ زنی، عمران خان سے غداری، زمینوں کی بندر بانٹ
سیاحت کی تباہ کاری،
تجارت پر ٹیکس لگوانا ،
معدنیات پر قبضہ اور
کرپشن و لوٹ مار
جیسے اقدامات شامل ہیں۔ چند ماہ کی عارضی مفادات کی خاطر انہوں نے خطے کے حقیقی مفادات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ جس طرح پورے پاکستان میں ووٹ صرف عمران خان کا ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی عوام عمران خان کے بیانیے، قیادت اور محبت پر متحد ہے۔ گلگت بلتستان عوام بانی چئرمین عمران خان سے والہانہ محبت کرتی ہے۔ کسی صورت بانی چئرمین عمران خان سے غداری کرنے والوں کو معاف نہیں کریگی

آنے والے انتخابات میں گلگت بلتستان کی عوام ان موقع پرست عناصر کی ضمانتیں ضبط کروا کر ان کی منفی اور برائے فروخت سیاست کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کرے گی
صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پی ٹی آئی گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

احمقانہ دعوے بے سود ہیں منحرف خام خیال گروپ عمران خان کا غدار بے، حلقے میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں