گلگت، عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت پرعزم ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
گلگت، عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت پرعزم ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے غذر پریس کلب کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت پرعزم ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع کا مرحلہ وار دورہ کررہاہے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیاجاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ غذر میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث اصل مجرموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں تمام مجرموں کو قانون کے گرفت میں لایا جائے گا۔ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔ سابق حکومت نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کا عمل شروع کیا تھا جس کو ہم نے آگے بڑھایا ہے۔ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری سے قومی خزانہ پر اضافی بوجھ کم ہوگا اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ خیبرپختونخواہ اور آزاد کشمیر میں بھی سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری کی گئی ہے۔ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی نجکاری عوام اور علاقے کے مفاد میں ہے۔بعدازیں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اسماعیلی ریجنل کونسل غذر کے نمائندہ وفد اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غذر میں امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ نالوں میں پولیس اور جی بی سکاؤٹس کو تعینات کیا گیا ہے۔
urdu news, provincial government is determined to solve the problems of the people at their doorsteps