سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی ہدایت پر سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ پر صوبے کریک ڈاون
سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی ہدایت پر سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ پر صوبے کریک ڈاون
گلگت : سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی ہدایت پر سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ، سمگلنگ اور چوری کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈان جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج سیکریٹری خوراک کے خصوصی احکامات پر
ڈپٹی سیکریٹری خوراک عبداللہ شاہ، سٹوریج آفیسران روح الامین اور نثار احمد پر مشتمل ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سبسڈائزڈ گندم/آٹے کی چوری اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اشتراک سے صوبے بھر میں چھاپہ مار کاروائی بروئے کار لائیں گے۔ محکمہ خوراک کی خصوصی چھاپہ مار ٹیم گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا دورہ کرکے بدعنوانی، ذخیرہ اندوزی، سبسڈی والی گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف خصوصی آپریشن کے علاوہ ریزرو اسٹاک کو بھی چیک کریگی اور روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹری خوراک کو گندم مافیا کے خلاف کاروائی پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کریں گے
urdu news, Provincial crackdown on black marketing of subsidized wheat and flour