کشمیر میں احتجاج پر تشدد ہو گیاصورتحال کشیده۔آزاد کشمیر میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق، 9 زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
راولا کوٹ: آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، احتجاج میں شامل شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا، اس کے علاوہ دھیرکوٹ، چمیاٹی اور ڈڈیال کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ مسلح شر پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد شہری بھی زخمی ہیں، شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خور شید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل طاہر رفیع کا تعلق مظفر آباد سے ہے اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بھی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری عوامی احتجاج کے دوران انتشاریوں نے 4 پولیس جوانوں کو شہید کردیا۔
urdu news, Protests in Kashmir turn violent