بلتستان یونیورسٹی کی نئی عمارت میں کچن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی تجویز
بلتستان یونیورسٹی کی نئی عمارت میں کچن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی تجویز
urdu news, Proposal to install kitchen waste water treatment plant in new building of University of Baltistan
5 سی این نیوز
ٹریٹمنٹ پلانٹ نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا، کچن کے پانی کو درختوں اور باغبانی کی نشوو نما کےلئے استعمال کیا جاسکے گا
منصوبے کی تکمیل سے پانی کا تحفظ ہوگا، آب و ہوا کی میں بہتری آئے گی اور پائیدار معاشی نظرئیے کو تقویت ملے گی
سکردو(خصوصی رپورٹ) بلتستان یونیورسٹی فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین کے ہمراہ ایک ٹیم جس میں شعبہ ماحولیات کے چیئرمین ڈاکٹر سالار علی، شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میر عالم،پروجیکٹ ڈائریکٹر کی ٹیم اور ڈبلیو ڈبلیو ایف سکردو کے نمائندے شامل تھے ، نے نئی عمارت کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی ہدایات کی روشنی میں کئے جانے والے اِس دورے کا بنیادی مقصد نئی عمارت میں کچن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانےکے حوالے سے ممکنہ حالات کا جائزہ لینا تھا۔ یہ ٹریٹمنٹ پلانٹ (Phytoremediation) ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا ، پلانٹ کی تنصیب سے کچن کے آلودہ پانی کے ذریعے پودوں کی آفزائش ہوگی اور باغبانی کےلئے پانی کا ایک ذخیرہ دستیاب ہوگا۔علاوہ ازیں مذکورہ منصوبے کے توسط سے ماحولیاتی نظام کی سالمیت اور صحت کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وسائل کے بہتراستعمال کے ذریعے ادارہ جاتی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے اور مقامی اسٹیک ہولڈرز کو ان کی آب و ہوا میں لچک پیدا کرنے کے لیے شامل کیا جا سکے۔ پروجیکٹ میں روایتی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری سے آگے بڑھ کر ماحولیاتی نظام پر مبنی بائیو انجینئرنگ ٹیکنالوجی استعمال بھی کرنا ہے۔ یہ پلانٹ بلتستان یونیورسٹی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف سکردو باہمی اشتراک سے اور ڈبلیو آر اے پی (WRAP) کے توسط سے مکمل کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف-پاکستان فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس(FCDO) کے ذریعے حکومت برطانیہ(UK-AID) کی مالی معاونت سے پاکستان میں واٹر ریسورسز اکاؤنٹیبلٹی پراجیکٹ کے ذریعے پانی کی حفاظت پر کام کر رہا ہے۔ urdu news, Proposal to install kitchen waste water treatment plant in new building of University of Baltistan