گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی جاری ہے ، عثمان احمد سیکرٹری خوراک
گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی جاری، عثمان احمد سیکرٹری خوراک
گلگت : سیکرٹری خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کے خصوصی احکامات پر گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی، بدعنوانی اور غیر قانونی ترسیل کرنے والوں کیخلاف چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج محکمہ خوراک کی چھاپہ مار ٹیم نے ضلع غذر کی مختلف فلور ملز، ریزرو سٹاک اور دکانوں کےاچانک دورے کئے اور فلور ملز میں ریکارڈ کے علاوہ سبسڈائزڈ آٹے کی کوالٹی، نمی کا تناسب اور وزن چیک کیا۔ انہوں نے حکومت کی طرف سے گندم کی فراہمی اور مارکیٹ میں آ ٹے کی سپلائی کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک کی جانب سے سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی بلیک مارکیٹنگ، چوری اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون سے مستحق اور حقدار افراد تک گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم میں بہتری آئی ہے اور عوامی حلقوں کی جانب سے بھی محکمہ خوراک کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔
urdu news , Proceeding against hoarding of subsidized wheat and flour