شگر کے نواحی گاؤں ژھوقگو گلاب پور میں ایک ماہ آٹھ دن سے جاری اندھیرا ختم ہو گیا۔ پرانے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث طویل عرصے سے بجلی کی فراہمی معطل شروع
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر کے نواحی گاؤں ژھوقگو گلاب پور میں ایک ماہ آٹھ دن سے جاری اندھیرا ختم ہو گیا۔ پرانے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث طویل عرصے سے بجلی کی فراہمی معطل تھی، جو اب چیئرمین ریڈ کریسنٹ و امیدوار جی بی اسمبلی، سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان عمران ندیم شگری اور نوجوان سماجی شخصیت و معروف کنٹریکٹر بردار احسان خوشحال کی کوششوں سے نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد بحال کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ژھوقگو میں نصب پرانا ٹرانسفارمر کئی سال سے ایک لائن کی خرابی کے باعث محدود صلاحیت پر چل رہا تھا اور صرف لائٹنگ کی حد تک بجلی فراہم کر رہا تھا۔ آٹھ محرم الحرام کو یہ مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا، جس کے بعد پورا گاؤں تقریباً ایک ماہ آٹھ دن اندھیرے میں ڈوبا رہا۔ اہلیان ژھوقگو نے بجلی کی بحالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران ندیم شگری نے مسائل حل کر کے ایک سچے عوامی لیڈر ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ شگر کے نواحی گاؤں ژھوقگو گلاب پور میں ایک ماہ آٹھ دن سے جاری اندھیرا ختم ہو گیا۔ پرانے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث طویل عرصے سے بجلی کی فراہمی معطل تھی
urdu news , power supply had been suspended