اسکردو گندم سبسڈی پر موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف عوم جلد احتجاج کرینگے، ۔تقی آخونزادہ ن
اسکردو گندم سبسڈی پر موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف عوم جلد احتجاج کرینگے، ۔تقی آخونزادہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو گندم سبسڈی پر موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی کے خلاف گلگت بلتستان کے طول عرض سے عوام جلد احتجاج کرینگے۔تقی آخونزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اور جے یو آئی سیمت فارورڈ بلاک ہم خیال گروپ پر مشتمل ہیں نے گلگت بلتستان جیسے حساس خطہ میں بے چینی اور افراتفری پھلاؤ مہم شروع کیاہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عوام کی طاقت سے عوامی مفادات کے خلاف ہر روش اور فیصلے پر عمل درآمد کا مذہمت کرینگے ۔تقی آخونزادہ نے حکومت کی گندم کے قیمت میں ہوشربا اضافہ کو عملا” گندم سبسڈی کو کو ختم کرنے کا شاخسانہ قرار دیاہے اور کہا ہے کہ گندم سبسڈی کو ختم کرنے کےلئے چربہ حکومت نے سکردو بلتستان میں کابینہ کا اجلاس طلب کرکے یہاں کے علماء،عوام اور سول سوسائٹی سے مبینہ تائید لینی کی کوشش کی ہے اب اس کے جواب میں بلتستان کے لاکھوں عوام ،علماء، سیاسی زعماء سول سوسائٹی حکومت کی عوام دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کےلئے تیار ہیں۔تقی آخونزادہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سیمت فارورڈ بلاک ہم خیال گروپ پر مشتمل حکومت گلگت بلتستان میں جس طریقے سے بیساکھیوں پر حکومت چلارہےہیں اس سے عوام اور ریاست کے درمیان رشتہ مظبوطی کے بجائے کمزور پڑ نے کا اندیشہ بڑتا جارہاہے لہذا ریاست اور مقتدر حلقے اصلاح احوال پر توجہ دے ۔تقی آخونزادہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا شہہ رگ قرار دیا ہے اور کہا ہے صوبائی حکومت نے یہاں کے لاکھوں عوام کو اپنی غیر سنجیدہ فیصلوں سے قومی دھارے سے متنفر کرانے کی راہ پر گامزن ہے جو اس چربہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔
Urdu news, People will soon protest against the anti-people policy of the present government