شگر چھورکاویلفئیر ارگنازیشن کا تعزیتی اجلاس، شگر چھورکاویلفئیر ارگنازیشن کا تعزیتی اجلاس ، استاد الاساتذہ غلام مہدی کے انتقال پر دکھ کا اظہار پسماندگان سے تعزیت پیش کی

شگر چھورکاویلفئیر ارگنازیشن کا تعزیتی اجلاس ، استاد الاساتذہ غلام مہدی کے انتقال پر دکھ کا اظہار پسماندگان سے تعزیت پیش کی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چھورکاویلفئیر ارگنازیشن کا تعزیتی اجلاس ۔سی ڈبلیو او کے صدر محمد یوسف اور ممبر ذاہد حسین کے والد استاد الاساتذہ غلام مہدی کے انتقال پر دکھ کا اظہار پسماندگان سے تعزیت پیش کی نائب صدر کے زیر صدارت ہونے والے تعزیتی اجلاس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے نائب صدر فدا محمد راہی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سی ڈبلیو کی پوری ٹیم صدر محمد یوسف رکن محمد زاہد اور دیگر برادران کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ماسٹر. غلام مہدی کی دینی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا انہوں نے کہا کہ ماسٹر غلام مہدی کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ کی گئی اور دعا کی کہ رب العزت مرحوم کو جوار ائمہ میں جگہ عنایت کرے اور پسماندگان کو صبر و جمیل عطا کرے.
Urdu news, pay Condolence by Churkah Welfare Organization

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں