شگر پہاڑوں کے عالمی دن پر پہاڑوں، چشموں اور گلیشئیروں کی سرزمین شگر میں پہاڑوں پر چڑھنے اور اترنے شاندار مقابلہ منعقد ہوا
شگر پہاڑوں کے عالمی دن پر پہاڑوں، چشموں اور گلیشئیروں کی سرزمین شگر میں پہاڑوں پر چڑھنے اور اترنے شاندار مقابلہ منعقد ہوا
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
شگر پہاڑوں کے عالمی دن پر پہاڑوں، چشموں اور گلیشئیروں کی سرزمین شگر میں پہاڑوں پر چڑھنے اور اترنے شاندار مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں نامور کوہ پیماؤں نے کیا پہاڑ سے Repealing, crawling اور جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ ، بلتستان ایڈونچر کلب ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور کھوج ریزورٹ کے زیر اہتمام شگر ویو پوائنٹ پر سجا پہاڑوں سے اترنے کا شاندار مقابلہ منعقد ہوا ، جس میں نامور کوہ پیماؤں نے پہاڑوں سے Repailing, crawling اور جمپنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد شگر ویو پوائنٹ پر موجود تھا۔ اور کوہ پیماؤں میں سرد موسم میں خوب خون گرمائے ۔اس موقع پر رضاکاروں اور سکول کے طلبا کی جانب سے ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اور شگر ویو پوائنٹ سے کھوج ریزورٹ تک پہاڑوں اور سڑکوں کی اطراف میں صفائی کی اور کچرے صاف کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر اور دیگر مقررین نے کہا کہ شگر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا کی 10000 میٹر سے بلند 10 میں سے 5 چوٹیاں شگر میں واقع ہے جبکہ قطبین کے بعد دنیا کی سب سے لمبی گلیشیر بیافو گلیشئر اور بلترو شگر میں واقع ہے۔ جہاں سالانہ ہزاروں ملکی و غیر ملکی کوہ پیما کوہ پیمائی کیلئے آتے ہیں۔ تاہم پہاڑوں کے عالمی دن گذشتہ سالوں میں خاموشی سے گزر جاتے تھے۔ اور پہلی بار شگر میں پہاڑوں کی عالمی دن کا منایا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملبڑھتیںہوئی ماحولیاتی الودگی سے ہمارے ماحول اور گلیشئروں کو شدید خطرات لاحق ہے۔ اور گلوبل وارمنگ سے گلیشئرون میں پگھلنے کا عمل بڑھ چکا ہے اور حادثات بڑھ رہے ہیں۔ جبکہ ہمارے معاشثکی خوبصورتی بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔اس لئے اپنے ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ لہذا ہم سب کو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماحول کو آلودگی سے بچائے
Urdu news Pakistan, World Shigar Mountain Day, a spectacular mountain climbing and descent competition was held in Shigar