WhatsApp Image 2023 12 11 at 9.29.45 PM 176

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی قیادت میں آج شگر میں ورلڈ ماؤنٹین ڈے منایا گیا
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی قیادت میں آج شگر میں ورلڈ ماؤنٹین ڈے منایا گیا واک میں ہیڈ آف ڈیپارمینٹس شگر، ماؤنٹینرز اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں لمسہ پڑی کے مقام پر موجود ویو پوائنٹ سے واک کیا گیا ماؤنٹینرز نے کلائمبنگ بھی کی اس موقع پر ڈی سی شگر نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ماؤنٹین ڈے منانے کا سب سے موزوں علاقہ شگر ہے کیونکہ یہاں عالمی رینکنگ کے چوٹیاں موجود ہیں دنیا میں 8000 میٹر سے بلند چوٹیوں کی کل تعداد 14 ہیں ان میں 4 چوٹیآں کے ٹو جی ون اینڈ 2 اور براڈ پیک جوکہ 8 ہزار میٹر سے بلند ہیں ایک ساتھ ایک لائن میں شگر بلتورو گلیشیر پر واقع ہیں اسطرح 7000 میٹر سے بلند چوٹیوں کی کل تعداد دنیا میں 135 ہیں اور ان 7000 میٹر سے بلند چوٹیوں میں سے 68 چوٹیآں دو لائنوں میں شگر بلتور گلیشیر پر واقع ہیں دنیا کے سب اونچے راک ٹاورز مشتاق اور ٹرانگو بھی ایک ساتھ بلتور گلیشیر پر واقع ہیں اور بلتورو گلیشیر دینا میں سب سے زیادہ چوٹیآں رکھنے والا گلیشیر ہے.
Urdu news Pakistan , World Mountain Day was celebrated today in Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی قیادت میں آج شگر میں ورلڈ ماؤنٹین ڈے منایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں