ہری پور ہری پور یونیورسٹی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کا سانحہ چلاس کے خلاف پر امن احتجاج
ہری پور ہری پور یونیورسٹی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کا سانحہ چلاس کے خلاف پر امن احتجاج
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ہری پور ہری پور یونیورسٹی میں زیر تعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کا سانحہ چلاس کے خلاف پر امن احتجاج ۔ملزمان کو قرار واقعی سزا اور مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق جامعہ ہری پور میں زیر تعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے
طلباء نے چلاس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف پرامن احتجاج کیااور مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے خلاف ہونے والے مظالم بند کیے جائیں مظاہرین یونیورسٹی گیٹ پر جمع ہو کر ریلی کی شکل میں نعرے لگاتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر آئے اور پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا اور کہا کہ گلگت بلتستان کو نہ صرف بنیادی حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے حقوق کی بات کرنے پر دہشت گردانہ کاروائیوں کے ذریعے ان کی آواز دبانے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں بے نہتے و بے گناہ شہریوں کو قتل کیا جاتا ہے کچھ روز قبل چلاس میں مسافر بس پر حملہ کر کے مسافروں کو قتل کیا گیا جو کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہیں انصاف چاہیے،ہ احتجاج کے دوران طلبا ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے کے نعرے لگاتے ہوئے گندم سبسڈی دینے اور سکردو تا اسلام آباد کرایوں میں کمی سمیت جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات کیے
Urdu news Pakistan, Students belonging to Gilgit-Baltistan studying in Haripur Haripur University