گلگت نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے اور تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020ء پر فوری عملدر آمد وقت کی عین ضرورت ہے۔ حاجی غلام عباس ترجمان مجلس وحدت المسلمین

گلگت نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے اور تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020ء پر فوری عملدر آمد وقت کی عین ضرورت ہے۔ حاجی غلام عباس ترجمان مجلس وحدت المسلمین
گلگت مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان حاجی غلام عباس نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے ہوں گے اور تمباکو کنٹرول ایکٹ 2020ء پر فوری عملدر آمد وقت کی عین ضرورت ہے۔ تمباکو کے خلاف برسر پیکار سماجی تنظیم سیڈو کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گلگت سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تمباکو کا استعمال تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے خصوصا تعلیمی ادارے تمباکو کے آسان ٹارگٹ ہیں جہاں زیر تعلیم طلبہ میں نشہ آور چیزوں کا استعمال دن بدن بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تمباکو اور منشیات کے خلاف آگہی سیشنز ہونے چاہیے تاکہ نئی نسل کو تمباکو اور منشیات جیسی لعنت سے دور رکھا جائے۔  تمباکو منشیات کی راغب ہونے کی پہلی سیڑھی ہے لہذا نئی نسل کو اس سے روکنے کے لئے مختلف اداروں بلخصوص محکمہ صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جائے جو کہ اس پر کڑی نظر رکھے۔ ہماری نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے ہمیں اس پر سوچنا ہوگا کہ ہم اپنی نسل کو تمباکو اور منشیات سے کیسے دور رکھ سکیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے خطرناک نشہ آئس کی بڑی کھیپ اور مرکزی سرغنہ کی گرفتاری پر پولیس کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے اعلی حکام سے اپیل کی ہے پولیس ٹیم کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ مذید بہتر انداز میں نارکوٹکس کے خلاف کام کرسکیں اس موقع پر سماجی تنظیم سیڈو کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر گلگت  نے کہا کہ سماجی تنظیم سیڈو  تمباکو اور منشیات کے خلاف ہر میدان میں جنگ لڑ رہی ہئ۔ تمباکو مافیا آئے روز نئی مصنوعات مارکیٹ میں لا رہی ہے جن کو ایمرجنگ ٹوبیکو پراڈکٹ بھی کہا جاتا ہے۔ ان مصنوعات کا استعمال نئی نسل بلخصوص خواتین اور بچے بھی کرنے لگے ہیں جو کہ قابل تشویش ہے۔ سیڈو کی کوشش ہے کہ اس پر جلد قانون سازی کے ذریعے اس کے استعمال کو روکا جائے۔ تمباکو کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ نارکوٹکس کنٹرول اس ضمن میں تیزی کے ساتھ کام۔کر رہا ہے جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
Urdu news Pakistan, Strict measures have to be taken to protect the new generation from the scourge of drugs

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں