القلم پبلک سکول سکردو میں رنگا رنگ تقریب سالانہ امتحان کے نتائج کے اعلان کر دیا گیا
القلم پبلک سکول سکردو میں رنگا رنگ تقریب سالانہ امتحان کے نتائج کے اعلان کر دیا گیا
اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آف اکیڈمک بلتستان یونیورسٹی ڈاکٹر حاجی کریم تھے
اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جسکی سعادت سید طاہر علی شاہ رضوی کو ہوئی ۔ نعت مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شرکائے تقریب کے دلوں کو منور کیا گیا اس کے بعد سکول ھذا کے پرنسپل سر عارف حسین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تمام کامیابی سے ہمکنار ہونے والے قوم کے معماروں کو مبارکباد پیش کی اور اسکول ھذا کی کارکردگی سے بھی اگاہ کیا اور بہترین نتائج لانے پر محنت و لگن کے ساتھ دل لگا کر پڑھانے والے القلم پبلک سکول کے اساتذہ کرام کی کوششوں کو بھی سراہا اور مستقبل میں القلم پبلک سکول کو تعلیمی میدان میں اگے گامزن کرنے کی یقین دہانی کرائی اور فیڈرل بورڈ میں سو فیصد رزلٹ آنے پر تمام میٹرک کے طلباء کو ھدیہ تبریک بھی پیش کی اور مستقبل میں جلد کالج اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ۔اور کہا کی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طرز کے مطابق تعلیم دی جارہی ہے اور بچوں کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ای سی ڈی بلاک کا قیام عمل میں لایا گیا اور پچھلے چھبیس سالوں میں یہ القلم پبلک سکول علم۔کی تشنگی کو دور کرنے میں سرگرم عمل ہے اور معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے
شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈایکٹر آف اکیڈمک بلتستان یونیورسٹی حاجی کریم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کی القلم پبلک سکول ایک بہترین ادارہ ہے اسی لئے میں نے خصوصی طور پر وقت نکال کر یہاں حاضری دی ہے اور ہر قسم کی معاونت کے لیے ہمیشہ تیار رہینگے اور معیاری تعلیم دلاونے کےلئے القلم پبلک سکول کے اساتذہ کرام کو خصوصی بلتستان یونیورسٹی کی معاونت سے خصوصی ٹریننگ دی جائے گی ۔اور بچوں کی حوصلہ آفزائی کے لیے نقد رقوم سے سے بھی نوازا اور والدین کو خصوصی تاکید کی کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور کہا کی اج اتفاق سے گیارہ دسمبر پہاڑوں کا عالمی دن ہے اور گیارہ دسمبر ہمارا دن ہیں کیونکہ اہلیان گلگت بلتستان والے پہاڑی لوگ ہیں انکے اندر چٹان جیسی صلاحیت موجود ہوتی ہے انکو مزید نکھارنے کی اشد ضرورت ہے۔جماعت دہم کی ہونہار طالبہ آسیہ نے عورت کے مقام کے موضوع پر بہترین تقریر پیش کی اور اسی کلاس کی ایک اور طالبہ کنول نے انگلش میں تقریر کرکے شرکائے تقریب کے لہو کو گرما دیا اوراس تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر آف ایجوکیشن نزیر شگری نے قرآن مجید کی ایک آیات کی تفسیر کرتے ہوئے کہا کی خدا اپنی لاریب کتاب میں ارشاد فرماتا ہے کہ غورفکر کریں تدبر کرے تو ہمیں چاھیے کی غوروفکر کرے تدبر کریں تعلیم حاصل کریں۔اور مزید بتایا کہ یہ دور سخت مقابلہ کا دور ہے وہی اگے جائیں گا جو لگن اور جذبہ کے ساتھ محنت کرتا ہے اور والدین پر زور دیا کی وہ بچوں پر خصوصی طور پر توجہ دے تقریب کے اختتام پر پوزیشن لینے والے طلباء وطالبات کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انعامات سے نوازا گیا۔ اور تمام طلباء وطالبات کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ساتھ ساتھ بہترین کارکردگی دیکھانے والے اساتذہ کرام کو بھی مختلف اسناد سے نوازا گیا
urdu news Pakistan, result announced