سکردو میں ایک دفعہ پھر چوروں کا راج ایک ہی رات میں تین دوکانوں کا صفایا لاکھوں مالیت کا سامان چور اڑا لے
سکردو میں ایک دفعہ پھر چوروں کا راج ایک ہی رات میں تین دوکانوں کا صفایا لاکھوں مالیت کا سامان چور اڑا لے
رپورٹ ، 5 سی این نیوز اسکردو
سکردو میں ایک دفعہ پھر چوروں کا راج ایک ہی رات میں تین دوکانوں کا صفایا لاکھوں مالیت کا سامان چور اڑا لے گئے پولیس کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان؟ کیا محکمہ پولیس صرف ہفتہ ٹریفک آگاہی مہم کو انجام دینے کیلئے ہے۔۔عوام کے جان و مال کا تحفظ کس کی ذمہ داری ہے۔۔عوام علاقہ میں پولیس کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسطرح کے واردات میں ملوث افراد کا فوری گھیراو کرتے ہوئے فوری طور قانونی گرفت میں لانے کا مطالبہ دوسری جانب چوری کے واردات کے پے در پے ہونے والے واقعے کو ضلعی پولیس کے کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑنے والے چوروں کو کب گرفت میں لینگے۔۔یہ آنے والا وقت بتائے گا مگر سکردو شہر کو اب تک کی صورتحال کے پیش نظر چوروں کے رحم و کرم پر چھوڑے رکھنا سراسر زیادتی کے زمرے میں آتا ہے۔۔چوروں کا تعاقب فوری طور ہونا چاہئے۔۔وگرنہ پرامن شہر سکردو لاوارثوں چوروں کا شہر سمجھا جائیگا۔۔
Urdu news Pakistan, Once again the rule of thieves in Skardu