یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور پی ٹی ڈی سی کے مابین سکردو میں سنٹر آف ایکسلینس فار ماؤنٹین ٹورزم کے قیام کے لئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخظ
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور پی ٹی ڈی سی کے مابین سکردو میں سنٹر آف ایکسلینس فار ماؤنٹین ٹورزم کے قیام کے لئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخظ ہو گئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں مارگلہ ہِل نیشنل پارک کے ٹریل فائیواستقبالیہ میں ہوا جس کے مہمان خصوصی وزیرسیاحت اور چیئرمین پی ٹی ڈی سی معروف شاعر جناب وصی شاہ تھے۔تقریب میں آٹھ ہزار سے زائد بلند چوٹیاں سر کرنے والے گلگت بلتستان کے بہادر کوہ پیماؤں میں اسناد اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں مقررین نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی ادارے کا قیام ہما را خواب تھا جس کی تکمیل کے لیے بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ایم ڈی پی ٹی ڈی سی آفتاب رانا نے راہ ہمور کی۔ مقررین نے کہا کہ آج اس خواب کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔کوہ پیمائی میں حادثات اکثر تربیتی مواقع کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ بلتستان یونیورسٹی میں اس سنٹر کےقیام سے کوہ پیماؤں اور ہائی پورٹرز کی بہتر تربیت کے مواقع میسر آئیں گے جس سے حادثات میں کمی کے ساتھ پورٹرز اور گائیڈز کی آمدنی بھی دوگنی ہوجائے گی اس موقعے پر کوہ پیماؤں نے کہا کہ
ہم وزیر سیاحت،
بلتستان یونیورسٹی وفاقی حکومت ، وزیر سیاحت وصی شاہ اور آفتاب رانا کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے سیاحت کے شعبے میں ہمارے خوابوں کی تعبیر کے لیے سنٹر آف ایکسلینس کے قیام کی راہ ہموار کی۔ وائس چانسلر
بلتستان یونیورسٹی نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور اداروں کی بہتر تربیت کے ذریعے علاقے میں محفوظ، ماحول دوست اور باوقار سیاحتی خدمات کو یقینی بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔
مفاہمتی یادداشت پر بلتستان یونیورسٹی کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر محمد نعیم خان اور (پی ٹی ڈی سی) کی طرف سے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمن رانا نے یادداشت پر دستخط کیے جبکہ بطور گواہان ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر ڈائریکٹر بیرونی روابط اور جنرل منیجر پی ٹی ڈی سی اشفاق احمد نے دستخظ کیے۔