شگر فلسطین کے مظلوم شہریوں پر صیہونیوں کا نہ تھمنے والی بمباریاں مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے ۔ آغا محمد سعید الموسوی
شگر فلسطین کے مظلوم شہریوں پر صیہونیوں کا نہ تھمنے والی بمباریاں مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے ۔ آغا محمد سعید الموسوی
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر(نزاکت شگری) فلسطین کے مظلوم شہریوں پر صیہونیوں کا نہ تھمنے والی بمباریاں مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے ۔ آغا محمد سعید الموسوی
جامع مسجد امام زمان چھورکاہ میں جمعے کی خطبے میں خطاب کرتے ہوۓ کہنا تھا کہ عالم اسلام کے مسلم عیاش پرست حکمرانوں کی بے حسی اور منافقت کی وجہ سے مسلمان پستی کی طرف جارہا ہے اب بھی وقت ہے ہمیں اپنے اندر بیداری پیدا کرنا چاہیے نہیں تو ہماری شناخت بلکل ختم ہو جاٸینگے ۔
گندم سبسڈی کے حوالے سے آغا سعید کا کہنا تھا کہ حکومت غریب عوام کو تنگ کرنا بند کریں ۔ عوام کو بھی اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہوگا ۔ حکومت ہمیں صرف گندم پر سبسڈی دے رہا ہے یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے یہ تو کچھ بھی نہیں لیکن حکومت پاکستان اس سبسڈی زیادہ کہیں دس گنا زیادہ ہماری وساٸل سے کما رہا ہے ان سے ہمیں ریالٹی ملنا چاہیے عوام کو حکومت سے ریالٹی کا مطالبہ کرنا چاہیے ۔ ایک معمولی سی گندم سبسڈی پر تو آواز بلند کرتے ہیں لیکن ہماری وساٸل معدنیات پانی کی ریالٹی کے معاملے پر بلکل خاموش یہ ہمارا حق ہے اس پر بھی بولنا ہوگا ۔ ہماری خاموشی کی وجہ سے ہی حکومت ان وساٸل کو لیز کے نام پر اغیار کو دے رہا ہے ۔
اس کے علاوہ چھورکاہ کے مساٸل پر گفتگو کرتے ہوۓ انکا کہنا تھا کہ اہل چھورکاہ کے ساتھ ہر وقت دھوکہ ہو رہی ہے ہمیں شعور آگاہی کی اشد ضرورت ہے چھورکاہ مسائلستان بن چکا لیکن کوئی بھی ان مسائل کو حل کرنے کو تیار نہیں یہ سب ہماری خاموشی اور بے حسی کا نتیجہ ہے ہمیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا چاہیے ہماری سرکرگان کی ذمہ داری ہے کہ ہماری حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاٸی جاۓ ۔ چھورکاہ میں نہ صاف پانی یے نہ بہتر طبی سہولیات اور نہ بجلی جب تک ہم اپنی حقوق کے لیے نہیں بولینگے تب تک کوئی ہمیں ہمارا حق نہیں دینگے لہذا اپنے اندر احساس غیرت انسانی پیدا کرکے معاشرے میں کام کرانا پڑیگا .
urdu news Pakistan, international urdu news