اسکردوکمیونٹی ہیلتھ پروموٹر کی پانچ روزہ تربیت مکمل: اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈی ایچ او کی شرکت

اسکردوکمیونٹی ہیلتھ پروموٹر کی پانچ روزہ تربیت مکمل: اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈی ایچ او کی شرکت
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردوکمیونٹی ہیلتھ پروموٹر کی پانچ روزہ تربیت مکمل: اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈی ایچ او کی شرکت، شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے فاونڈیشن فار ہیلتھ اینڈ ایمپاورمنٹ پروگرام زیر نگرانی کمیونیٹی ہیلتھ پروموٹرز کیلئے جاری پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔ اس تربیتی ورکشاپ میں تیس سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ شرکاء میں لیڈی ہیلتھ وزیٹر، سپروائزرز، ہیلتھ ورکرز اور سٹاف نرسز نے شرکت کی۔ اس دوران انہیں جدید تقاضوں پر مبنی تولیدی صحت، مدر اینڈ چائلڈ کئیر، سائیکالوجیکل اینڈ مینٹل ہیلتھ اور جینڈر بیسڈ وائلنس پر تربیت فراہم کی گئی۔ اس دوران مختلف ڈاکٹروں نے خدمات فراہم کی۔ انہوں نے بریسٹ کینسر، سروائیکل کینسر کی علامات اور وجوہات اور موذی و غیر موذی بیماریوں پر بھی تفصیل سے معلومات فراہم کئے۔ تقریب تقسیم اسناد میں شرکا کی نمائندگی کرتے ہوئے سٹاف نرس منور حسین نے تربیت کو جامع، مفید اور اطمینان بخش قرار دیا۔ ڈائریکٹر صحت نے خطاب میں کہا کہ اے کے آر ایس پی اور محکمہ صحت کے درمیان ایک طویل عرصے سے خدمات کے تبادلے اور خصوصی بنیادی مسائل کے حل کیلئے معاونت کا سلسلہ قائم ہے۔ انہوں نے آغا خان ہیلتھ سروسز اور رہنما فیملی پلاننگ کی جانب سے تعاون کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر منعقدہ تقریبات میں انہوں نے اے کے آر ایس پی خدمات کا برملا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے مقامی و قومی وسائل کی انتظام کاری میں یوں تو بیش بہا خدمات فراہم کئے ہیں تاہم صحت اور تعلیم میں خدمات کا سلسلہ شروع کرکے ایک خوش آئند قدم اٹھا یا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو حاصل شدہ تربیت کو زیر نگرانی میں شامل افراد تک پہنچانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت ایک امانت ہے اور اس کا حق ادا تب ہوگا جب یہ پوری طرح عام لوگوں تک پہنچا دیا جائے گا۔ اے کے آر ایس پی کی جانب سے وزیر منور حسن اور مریم پروین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے گئے
Urdu news Pakistan, Five-day training of Skardu Community Health Promoter completed

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں