شگر ہمیں دنیا میں رہنا اور جینا چاہتے ہیں تو دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا ۔ اسلامی اور غیر اسلامی نے ہمیں بہت پیچھے دھکیلا یہ ہماری بد قسمتی ہے راجہ اعظم خان ممبر اسمبلی
شگر ہمیں دنیا میں رہنا اور جینا چاہتے ہیں تو دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا ۔ اسلامی اور غیر اسلامی نے ہمیں بہت پیچھے دھکیلا یہ ہماری بد قسمتی ہے راجہ اعظم خان ممبر اسمبلی
شگر (نامہ نگار) ممبر اسمبلی کا اجہ اعظم خان نے کہا ہے کہ اس دنیا میں رہنا اور جینا ہے تو دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا ۔ بوائز ہاٸی سکول چھورکاہ کے سالانہ نتائج کے تقریب میں خطاب کرتے ہوۓ رکن اسمبلی قائمہ کمیٹی راجہ اعظم خان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے ہمیں دنیا میں رہنا اور جینا چاہتے ہیں تو دنیا کے ساتھ چلنا ہوگا ۔ اسلامی اور غیر اسلامی نے ہمیں بہت پیچھے دھکیلا یہ ہماری بد قسمتی ہے ۔ اگر آگے بڑھنا ہے تو دوسرے اقوام کے ساتھ بڑھنا ہوگا ۔ اس کے ساتھ بلتی ثقافت کو بھی زندہ رکھنا چاہیے موسیقی بھی ہماری ثقافت ہے لیکن بے پردہ گی ہماری ثقافت نہیں ۔جب سے میں الیکشن میں آیا 60 فیصد توجہ تعلیم پر ہی دی ۔ میں نے وزارت تعلیم اس لیے لیا تھا تاکہ شگر ترقی کرے جتنا مجھ سے ہوسکا میں نے کیا ڈیڑھ ارب کا تاریخ اے ڈی پی ملا اسکا عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں باقی دو اے ڈی پی ملا ہی نہیں ۔ اس دفعہ میں نے 8 پی سی فور منظور کروائیں کچھ پروسیس میں ہیں ۔ کھرمنگ اور خپلو سے شگر کا موازنہ کرنا درست نہیں ۔ کیونکہ کھرمنگ میں 3 اور خپلو میں 4 اے ڈی پی ملتا ہے ۔پچھلے ممبر نے تعلیم پر توجہ نہیں دی بلڈنگ نہیں بنایا صرف سڑکوں پر توجہ دی بلڈنگ نہ بننے کی وجہ سے پوسٹ کم ملے ۔ جو ہماری جغرافیا ٕ کو نہیں جانتے وہ ہم پر مسلط ہے جس کی وجہ سے مسائل ہوتے ہیں ۔ چائلڈ لیبر کے حوالے سے میرا خیال ہے جو فیگرز دکھایا ہے شگر کے بارے میں وہ درست نہیں میں نہیں مانتا ۔ میرے کارکنوں سے گزارش ہے اس پر سروے کرکے رپورٹ دیں۔ ان شاء اللہ اگلے مرحلے میں ہائر سیکنڈری کے لیے کوشش کرونگا ۔ اس موقع پر گرلز ہائر سکینڈی سکول کے این او سی بھی جلد منظور کروانے کا بھی اعلان کیا ۔ ممبر اسمبلی نے پوزیشن لینے والے بچوں کا پندرہ ہزار کا انعام بھی دیا ۔