کھرمنگ. انتظامیہ اور حکومت ہر بار کوئی بھی نیا تجربہ کرنا ہو سب سے پہلے ضلع کھرمنگ سے شروع کرتے ہیں. جو کہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ امام جمعہ والجماعت علامہ سید علی الموسوی
کھرمنگ. انتظامیہ اور حکومت ہر بار کوئی بھی نیا تجربہ کرنا ہو سب سے پہلے ضلع کھرمنگ سے شروع کرتے ہیں. جو کہ ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ امام جمعہ والجماعت علامہ سید علی الموسوی
رپورٹ ، سید اصغر علی کھرمنگ 5 سی این نیوز
کھرمنگ مرکزی جامع مسجد ضلعی ہیڈکوارٹر سادات گوہری سے امام جمعہ والجماعت علامہ سید علی الموسوی صاحب نے جمعہ کے خطبے میں کہا کہ
(خطبہ اول)
صحابہ کرام کا ہم احترام کرتے رہیں اور کرتے رہیں گے ان اصحاب کے جن سے رسول اور آل رسول راضی تھے۔
حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا اپنی حق کے لیے 4 گھنٹے تک دربار کھڑی ہو کر خطبہ دیتی رہی اور حق مانگتی رہی مگر افسوس مسلمان جھٹلاتے رہے، جو کہ صحیح بخاری میں بھی روایت موجود ہیں۔
انسان کی سب سے بہترین صفت اخلاق ہے۔
اور حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مرکز امامت و ولایت ہیں۔
سب سے زیادہ صدیقہ اور سب افضل و پاکیزہ ہستی جس کی گواہی خود قرآن پاک نے متعدد بار دی ہے۔
چونکہ یہ ایام ، ایام فاطمیہ سلام اللہ علیھا سے منسوب ہے جس کی بہت اہمیت ہے۔
(خطبہ دوئم)
انتظامیہ اور حکومت ہر بار کوئی بھی نیا تجربہ کرنا ہو سب سے پہلے ضلع کھرمنگ سے شروع کرتے ہیں اور یہاں کے عوام پر جبر و زبردستی سے کرتے ہیں جو کی ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔
دیگر اضلاع میں وہی پرانہ میٹر زیر استعمال ہیں اور اکثریت بل بھی نہیں دیتے جبکہ ضلع کھرمنگ کے عوام بدستور بل بھی دے رہے ہیں باوجود اسکے جبری میٹر تبدیل کرنے کا مقصد کیا ہے؟
یہاں کے عوام کو سکون سے جینے دیا جائے۔
علاوہ ازیں محکمہ برقیات کی جانب سے اضافی بل ان تمام صارفین جو صرف ایک بلب استعمال کرے اور جو زیادہ استعمال کرے سب کو یکساں بل آنا زیادتی ہے جس کی درستگی کی جائے۔
جو میٹر پہلے سے لگا ہوا ہے اور بل بھی درست معیار کے ساتھ آرہے ہیں باوجود اسکے جبرا میٹر تبدیل کی جارہی ہے۔ جو کہ ضلع کھرمنگ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
صرف ضلع کھرمنگ سے ہی یہ تمام تجربات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
گندم سبسڈی کے حوالے عوامی ایکشن کمیٹی بدستور حکومت کے ساتھ گفت و شنید کر رہے تاہم سبسڈی کو بحال رکھے اور اس کو قائم رکھنے کے لیے عوامی ایکشن کمیٹی کے ہر فیصلے پر ساتھ دیں گے۔
Urdu news Pakistan, any new experiment, they first start from Kharming district