ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھورکاہ شگر میں منعقدہ سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب میں شرکت
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھورکاہ شگر میں منعقدہ سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب میں شرکت
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ( 5 سی این نیوز شگر) نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھورکاہ شگر میں منعقدہ سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب میں شرکت کی اس تقریب میں سابق ایجوکیشن منسٹر ممبر صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان بھی موجود تھے تقریب میں سکول کے پرنسپل نے سکول کی کارکردگی، نتائج اور مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیاڈپٹی کمشنر شگر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اب سکولوں میں روایتی طریق تدریس کو ترک کرکے موجودہ ٹیکنالوجی کے دور کے مطابق تدریس کرنے کی ضرورت ہے اساتذہ ایمانداری اور خلوص کے ساتھ سکولوں میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کرے ضلعی انتظامیہ اساتذہ اور سکولوں کے مسائل کرنے کے لئے تمام ترتعاون کریں گے دونوں ادارے مل کر جو بچےسکولوں سے باہر ہیں اور تعلیم حاصل نہیں کر رہے ہہں ان کے داخلے کے لئے کوششیں کی جائیں گے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں اساتذہ سے آئندہ بہتر سےبہتر رزلٹ لانے کی امید ظاہر کی۔آخر میں راجہ اعظم خان اور ڈی سی شگر نے امتحان میں نمایاں نمبر اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات اور میڈلز وغیرہ تقسیم کیا اور ان کو مبارک باد دی
Urdu news Pakistan, annual results announcement ceremony
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر