شگر المہدی اکیڈمی چھورکاہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا 123 طلبا و طالبات میں سے صرف ایک طالبعلم فیل قرار
شگر المہدی اکیڈمی چھورکاہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا 123 طلبا و طالبات میں سے صرف ایک طالبعلم فیل قرار
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر المہدی اکیڈمی چھورکاہ نے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا 123 طلبا و طالبات میں سے صرف ایک طالبعلم فیل قرار پاے اور اسکول کا مجموعی نتیجہ 99 فیصد ریکارڈ کیا گیا اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی حسن شگری ایڈوکیٹ اور صدر محفل اخوند ظہیر تھے تقریب سے سکول ہذا کے روح رواں ناصر حسین اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ طلبا اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنانے کا جذبہ لیکر دل لگا کر اپنی تعلیم کو مکمل کریں مقررین نے کہا کہ صرف تعلیم حاصل کرکے انسان نہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مقررین نے کہا کہ اہلبیت کی سرزمین بلتستان کے سکولوں میں ثقافت کو زندہ کرنے کے نام پر فضول پروگرام نہیں ہونا چاہیے المہدی اکیڈمی کے پروگرام بہت پسند ایا اس طرح کے پروگرامز دیگر سکولوں میں بھی ہونا چاہیے مقررین نے مقابلے کے اس دور میں طلبہ اور اساتذہ دونوں کو چاہیے کہ دور حاضر کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیاری کرنی ہوگی مقررین نے کہا کہ المہدی اکیڈمی تمام نجی تعلیمی اداروں کے لیے ایک ائڈیل ا دارہ ہے دیگر نجی سکولوں کو بھی ان کی پیروی کرنی ہوگی اس موقع پر حسن شگری ایڈوکیٹ نے المہدی اکیڈمی کے لیے موقع پر دس ہزار انعام دیا اور اس کو سالانہ بنیادوں پر دینے کا اعلان کیا
Urdu news Pakistan, announced the annual results