اسکردو ، پاکستان آرمی کا دیوسائی میں کامیاب ریسکیو آپریشن، شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنسے تمام لوگوںکو بچا لیا گیا
اسکردو ، پاکستان آرمی کا دیوسائی میں کامیاب ریسکیو آپریشن، شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنسے تمام لوگوںکو بچا لیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز اسکردو
اسکردو ، پاکستان آرمی کا دیوسائی میں کامیاب ریسکیو آپریشن ، شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس تمام لوگوںکو بچا لیا گیا ، پاک آرمی کی زمینی ٹیم شدید برف باری میں ریسکیو اپریشن جاری رکھتے ہوئے مسافروں تک پہنچنے میں کامیاب ۔ پاک آرمی کی زمینی ٹیم نے انتہائی سرد اور برف باری کے باوجود ریسکیو آپریشن جاری رکھا اور مسافروں کو کامیابی کے ساتھ ریسکیو کر لیا ۔ 14 نومبر کو 15 کے قریب مسافر دو گاڑیوں میں گلتری سے بذریعہ دیوسائی سکردو جا رہے تھے کہ شدید برف باری کی وجہ سے مسافر دیوسائی میں پھنس گئے . مسافروں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا مسافروں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی سے مدد کی اپیل کی پاک آرمی نے اپیل پر فوراً ہوائی اور زمینی ریسکیو اپریشن شروع کیا پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن کا حصہ رہے موسم کی خرابی اور شدید برف باری کے باعث ہوائی آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا اہل خانہ اور لوگوں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا کہ بروقت ریسکیو آپریشن سے مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا.
urdu news, Pak Army’s successful rescue operation
کراچی پولیس کی کارروائی، دو مطلوب منشیات فروش خواتین گرفتار
سید بلال نے ورلڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا
آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات طلب کر لیں
لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ بدستور برقرار، بارش کی پیشگوئی