سدپارہ ڈیم کمیٹی کا اجلاس آج ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد کی صدارت میں ہوا، آزمائشی بنیادوں پر رات تین بجے سے صبح نو بجے تک ضرورت کے مطابق ڈیم سے پانی چھوڑا جائے گا . جھیل کمیٹی کا فیصلہ
سدپارہ ڈیم کمیٹی کا اجلاس آج ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد کی صدارت میں ہوا، آزمائشی بنیادوں پر رات تین بجے سے صبح نو بجے تک ضرورت کے مطابق ڈیم سے پانی چھوڑا جائے گا . جھیل کمیٹی کا فیصلہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سدپارہ ڈیم کی جھیل کمیٹی کا اجلاس آج ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد کی صدارت میں ہوا۔ جس میں محکمہ واپڈا، محکمہ برقیات، محکمہ واسا کے حکام، صدر پریس کلب سکردو اور جھیل کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ پی ایچ اے کے نمائندوں نے اجلاس کو بتایا کہ ان دنوں سکردو میں شدید سردی پڑ رہی ہے جس کے باعث رات کے وقت بیشتر علاقوں میں پانی کے نلکے جم رہے ہیں۔لہذا ڈیم سے رات کو بھی پانی کھلا رکھنے کی ضرورت ہے۔ واپڈا حکام نے اس موقع پر بتایا کہ ہم راشنیگ کے ذریعے پانی چھوڑ رہے ہیں تاکہ آنے والے سیزن میں پینے کا پانی اور آبپاشی کے لیے مشکلات نہ ہوں۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہفتے کے لیے آزمائشی بنیادوں پر رات تین بجے سے صبح نو بجے تک ضرورت کے مطابق ڈیم سے پانی چھوڑا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور ڈیم میں پانی کی سطح زیادہ کم نہیں ہونا چاہیے تاکہ آنے والے سیزن میں پانی کی قلت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا جس میں اس فیصلے پر عمل درآمد کے نتیجے میں ڈیم میں پانی کی سطح کا بغور لیا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکردو میں دستیاب بجلی کی یکساں تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے تمام سپیشل لائنیں منقطع کی گئی ہیں۔عوامی مفاد میں آئندہ بھی اس طرح کے سخت فیصلے کریں گے۔
urdu news, On a trial basis, water will be released from sadpara dam
فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال مینجمنٹ پوسٹوں پر نوکری کرنے کا بہترینمواقع