09 فروری کی اہم خبروں کی جھلکیاں

IMG 20250210 071003 50

09 فروری کی اہم خبروں کی جھلکیاں

(1) نیتن یاہو کا سعودی عرب میں فلسطینی ریاست کا بیان، پاکستان کا شدید ردعمل

(2) سعودیہ میں فلسطینی ریاست کے قیام بارے اسرائیل کا بیان اشتعال انگیز ہے: اسحاق ڈار

(3) اپنی سرزمین پر فلسطینی ریاست قیام؛ سعودی عرب کا اسرائیلی وزیراعظم کو کرارا جواب

(4) بپھرے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

(5) خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 7 خوارج جہنم واصل

(6) کراچی: پریڈی تھانے میں جاں بحق تاجر وقاص آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

(7) پولیس نے لاک اپ میں ہم پر تشدد کیا، مقتول تاجر وقاص کے بھائی احتشام کے پولیس پر سنگین الزامات

(8) کراچی: ایک اور خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو کچل دیا، بھائی جاں بحق

(9) صدر آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کیلئے لزبن روانہ

(10) جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کیا جائے، سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط

(11) 26 ویں ترمیم کو پارلیمنٹ یا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ختم کر سکتا ہے: جسٹس محمد علی مظہر

(12) 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس پیر کو ہوگا

(13) لاہور میں تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز

(14) جب بھی عوامی تحریک شروع ہوئی مولانا شامل ہوں گے: محمود خان اچکزئی

(15) گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں؛ خالد مقبول صدیقی کا بیان سامنے آگیا

(16) آئی ایم ایف مشن پاکستان میں گورننس، ججوں کی تقرری اور عدلیہ کی آزادی کا جائزہ لینے میں مصروف

(17) کرک میں امن پاسون جرگہ، مسلح گروہوں کو 3 دن میں علاقے سے نکلنے کا الٹی میٹم دے دیا

(18) لاہور: گداگر خاتون سے پولیس اہلکار کی زیادتی، روکنے والے کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیا

(19) لاہور: خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے والا کانسٹیبل بھی گرفتار

(20) کراچی میں کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ

(21) الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی پر فافن کی ایک اور تفصیلی رپورٹ جاری

(22) وزیراعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے

(23) انٹر بورڈ کراچی؛ چیئرمین اور سیکریٹری کے عہدے سے فارغ کیے گئے افسر سے گاڑیوں کی واپسی کا تقاضا

(24) لاہور ہائیکورٹ میں مزید 4 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کیلئے نام طلب

(25) جماعت اسلامی کا اہلِ غزہ کی مدد کیلئے رواں ماہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کا اعلان

(26) میٹرک و انٹر کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا آن لائن ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیا گیا

(27) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 1 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی

(28) چین کی سرمایہ کار کمپنی خیبرپختونخوا میں اسٹیل مل لگانے کی خواہش مند، صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا

(29) چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج اور ماؤنواز جنگجوؤں میں گھمسان کی جنگ؛ 33 ہلاکتیں

(30) لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 22ویں امدادی کھیپ روانہ

(31) 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پارا چنار روانہ، قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل

(32) کراچی میں شارع فیصل سے متصل سروس روڈ ہر قسم کی پارکنگ کیلئے بند

(33) لاہور میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد، شوہر زیر حراست

(34) خیبر پختونخوا میں طلباء و طالبات میں مصنوعی ذہانت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کا فیصلہ

(35) مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف

(36) پی ٹی آئی کا یوم سیاہ بری طرح ناکام ہوگیا، ایک آدمی بھی باہر نہیں نکل سکا، عطا تارڑ

(37) وزیر خزانہ کا برطانیہ کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کی خواہش کا اظہار

(38) مصر نے فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب کرلیا

(39) پاکستان کے خلاف میچ میں زخمی ہونے والے کیوی کھلاڑی دوسرے میچ سے باہر

(40) مردان: گمشدہ فرسٹ ایئر کے طالبعلم کی لاش مل گئی، دوست ہی قاتل نکلا

(41) شہری سوشل میڈیا پر اجنبی دوست نہ بنائیں، آن لائن بلیک میل ہوکر بھتہ نہ دیں، ابوظہبی پولیس

(42) ملک کے 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

(43) ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ: پاکستانی ایتھلیٹس نے مزید 2 میڈلز اپنے نام کرلیے
Urdu news, important news
Urdu news, News Highlights

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں