شگر کھوج ریزورٹ شگر میں سال نو کی تقریب ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ، فضا میں فانوس چھوڑتے گئے۔ملک بھر سے آئے سیاحوں کی شرکت

urdu news, new year celebration in shigar valley

شگر کھوج ریزورٹ شگر میں سال نو کی تقریب ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ، فضا میں فانوس چھوڑتے گئے۔ملک بھر سے آئے سیاحوں کی شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر کھوج ریزورٹ شگر میں سال نو کی تقریب ، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ، فضا میں فانوس چھوڑتے گئے۔ملک بھر سے آئے سیاحوں کی شرکت ، کھوج ریزورٹ شگر میں سال نو کی آمد پر زبردست استقبال تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔دریا کے کنارے سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے ملک بھر سے آئے سیاح موجود تھے۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ جبکہ فضا میں فانوس بھی چھوڑے گئے۔ جسے دیکھ کر سیاح خوب لطف اندوز ہوئے اور جھوم اٹھے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آر ایم کھوج ریزورٹ اشہد اوراپریشن منیجر ادریس کا کہنا تھا کہ کھوج ریزورٹ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو ایک اچھی تفریح کا موقع فراہم کیا۔ اور نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس طرح کی پروگرام ہمیشہ جاری رہے گا اور لوگوں کو ابھی تفریح فراہم کرنے کیساتھ ساتھ سیاحوں کو یہاں کی کلچر اور ثقافت سے روشناس کرایا جائے گا
urdu news, new year celebration in shigar valley

ریسکیو سکردو سالانہ ایمرجنسی رپورٹ 2024 جاری ، کل 1909 ہنگامی صورتحال رپورٹ ، 160 کیسز زچگی کے تھے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ جاری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں