گلگت ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس
گلگت ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی زیر صدارت بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں سیکریٹری برقیات سجاد حیدر، کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر، ڈی آئی جی گلگت رینج مرزا حسن، ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں گلگت ڈویژن میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے اور بجلی چوری نادھندگان کے خلاف قانونی کاروائی کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ نے بجلی واجبات کی وصولی کو مزید بہتر بنانے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موسم سرما میں دریاوں اور نالوں میں پانی کے کمی کے سبب بجلی کی پیداوار میں کمی کے سبب متوقع بجلی بحران میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے اور بلوں کے ریکوری، بجلی چوری اور بغیر قانونی کنکشنز اور بھاری برقی آلات کے استعمال اور خرید و فروخت کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
Urdu news, Meeting regarding prevention of electricity theft and payment