urdu news, Kashmir Solidarity Day was celebrated 40

ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا. دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی ,خوشحالی اور مظلوم کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے دعا سے ہوا.
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ استور کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا. ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر علی المرتضیٰ ؑ چوک پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کی. ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر استور ڈاکٹر وجاہت سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد نے کی جبکہ سیاسی وسماجی شخصیات, عمائدین علاقہ اور محکمہ جات کے سربراہان سمیت عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی. ریلی میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز پلے کارڈز اٹھاۓ ہوۓ تھے جس میں قابض بھارت کے خلاف نعرے درج تھے. جبکہ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضے کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی. جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ اسسٹنٹ کمشنر استور ڈاکٹر وجاہت سلیم نے کہا کہ قابض بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے. اور آۓ روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں. آج کے دن ہم اقوام عالم سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جاۓ اور ان کو اپنا مستقبل کا فیصلہ کا اختیار دیا جاۓ. اور قابض بھارت کی جانب سے ڈھاۓ جانے والےظالم کا نوٹس لیا جاۓ. جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ جماعت اسلامی گلگت بلتستانکے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آۓ روز ظلم وستم کے پہاڑ توڑ کر انسانی حقوق مرتکب ہورہا ہے. بین الاقومی قوتوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کےاس گھناونے اقدامات کو فوری نوٹس لیکر کاروائی کرۓ. جلسے سے صدر یونین آف جرنلسٹ سبحان سہیل, سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرحمان اور امیر جماعت اسلامی کفایت الدین نےخطاب کیا اور دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کیا. شدید سرد موسم کے باوجود سینکڑوں لوگوں نے ریلی اور جلسے میں شرکت کی اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا.

urdu news, Kashmir Solidarity Day was celebrated

صدر آصف زرداری کا چینی صدر سے ملاقات، پاک چین باہمی مسائل پر تعاون جاری رکھنے کا اعائدہ

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں شیخ اعجاز بہشتی

50% LikesVS
50% Dislikes

ملک بھر کی طرح ضلع استور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا گیا. دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں