شگر، وفاق میں جس پارٹی کی حکومت ہو اس میں رہنا علاقے کی بہترین مفاد میں ہے، مخالفین کی پروپگینڈے کی پرواہ نہیں، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان
شگر، وفاق میں جس پارٹی کی حکومت ہو اس میں رہنا علاقے کی بہترین مفاد میں ہے، مخالفین کی پروپگینڈے کی پرواہ نہیں، وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان
شگر( عابد شگری ) وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ بہتر علاقائی مفاد میں کیا ہے۔ وفاقی کسی پارٹی کیساتھ ہمیشہ چپکے رہنا علاقے کی مفاد میں نہیں۔ وفاق میں جس پارٹی کی حکومت ہو اس میں رہنا علاقے کی بہترین مفاد میں ہے۔ جب تک کوئی بھی وفاقی پارٹی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق نہیں دیتا ان کیساتھ مکمل نہیں رہ سکتا ۔ اس کیلئے مخالفین کی پروپگینڈے کی پرواہ نہیں کیا جائے گا۔ وزارت کے قلمدان سنبھالنے کے بعد آبائی حلقہ شگر پہنچنے پر راجہ اعظم خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ باب شگر پر پارٹی کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ جہاں سے درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی قافلے کی صورت میں گھر لایا گیا۔ جہاں پر خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت راجہ اعظم خان نے کہا کہ میرے لئے کوئی پارٹی معنی نہیں رکھتا۔ عوام کی مفادات اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپوزیشن میں رہنا کسی صورت مفاد میں نہیں یے۔ لہذا علاقے کی بہتر مفاد میں کی خاطر حکومت میں شامل ہوا ہوں ۔ اور علاقے کی بہتری کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑا نہیں ہے لیکن پارٹی صدر خالد خورشید نے خود ہی پارٹی سے مجھے الگ کردیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم خیال پارٹی کا آئیڈیا پارٹی صدر خالد خورشید کی مشاورت سے طے پایا تھا اور وزیر اعلیٰ کیلئے مطلوبہ ووٹ سے زائد ووٹ حاصل کرلیا تھا اور وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کیلئے وقت کا بھی تعین کیا گیا تھا لیکن اعلی حلقوں کی مداخلت کی وجہ سے گلبر خان وزیر اعلیٰ بن گیا اور ہمیں مجبوراً بائیکاٹ کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن میں رہنے کی وجہ سے ان کی اربوں روپے کی اے ڈی پی کورٹ میں سٹے کی نذر ہوگیا تھا ۔ جونہی حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کیا اسی وقت سٹے ختم ہوا۔ جس پر عدالت عالیہ اور حکومت کے مشکور ہیں۔ راجہ اعظم خان نے کہا کہ ان کی گزشتہ 3 سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوا یے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتا۔ گذشتہ 3 سالوں میں ضلع شگر 6 ارب کی اے ڈی پی منظور ہوا ہے۔ جن میں 90 فیصد استعمال ہوکر تکمیل ہوچکا ہے جبکہ صرف لنک روڈ کی سکیم باقی رہتا ہے جسے کچھ دنوں بعد فنڈز جاری ہوکر ٹینڈر شروع ہونگے ۔ وزیر صحت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے دورہ شگر کے دوران شگر میں ایک نئے سب ڈویژن اور ایک اور تحصیل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ راجہ اعظم خان کاحکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ علاقے کی بہتری اور مفاد میں کیا ہے جسے عوام کی بھرپور تائید حاصل ہے۔ ان کی ہر قدم علاقے کی مفاد کیلئے ہوتا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ راجہ اعظم خان نے خالد خورشید کی حکومت میں وزیر تعلیم کی حیثیت سے تعلیم کی بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں اور امید ہے وزیر صحت کی حیثیت سے علاقے میں صحت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔
پشاور میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوںکے خلاف آپریشن ، 2 اہلکار شیہد، 5 دہشت گرد ہلاک
urdu news, it is in the best interest of the region to stay with whichever party is in power in the federation