گلگت ، اسلامی تحریک پاکستان کی حکومت میں شمولیت، آج پورے گلگت بلتستان کیلئے خوشی کا دن ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت ، اسلامی تحریک پاکستان کی حکومت میں شمولیت، آج پورے گلگت بلتستان کیلئے خوشی کا دن ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج پورے گلگت بلتستان کیلئے خوشی کا دن ہے۔ ہم اسلامی تحریک پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی اور دیگر تمام قائدین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اسمبلی کی پہلی تقریر میں میں نے گلگت بلتستان میں امن کیلئے کام کرنے اور گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے کی بات کی تھی۔ اس علاقے سے مسلکی تفریق کو ختم کرکے گلگت بلتستان میں مستقل قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات میں میں نے باقاعدہ طور پر اسلامی تحریک پاکستان کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی جس کے بعد اسلامی تحریک پاکستان نے علاقے اور گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت میں شامل ہونے کافیصلہ کیا ہے جس کو ہم سراہتے ہیں اور ان کے مشکور ہیں۔ ہم سب ایک گھر کے لوگ ہیں۔ ہم سب کا مقصد گلگت بلتستان کی ترقی اور یہاں امن ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں گلگت بلتستان کے عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا اور اس علاقے کو ہمیشہ کیلئے پرامن بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر اسمبلی ایوب وزیری وزارت کا بھی ڈیمانڈ کرسکتے تھے لیکن انہوں نے اور اس کی جماعت نے گلگت بلتستان اورعوام کے مفادات کو مقدم رکھا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ و ممبر اسمبلی فتح اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی تحریک پاکستان کا حکومت میں شمولیت کا فیصلہ علاقے اور عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ ہم سب نے مل کر علاقے کیلئے کام کرنا ہے۔ اسلامی تحریک پاکستان کے اکابرین نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کیلئے حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس پر اسلامی تحریک پاکستان کے تمام اکابرین خراج تحسین کے لائق ہیں۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اسلامی تحریک پاکستان کے قائد علامہ سیدساجد علی نقوی سے ملاقات میں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس کے بعد مشاورت کا عمل شروع ہوا۔ طویل مشاورت کے بعد قوم و ملت کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاقے اور عوام کے مفاد میں جن نکات کو ہم نے وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کئے تھے ان پر عملدرآمد شروع ہوا ہے جس پر ہم وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں۔ہماری اولین ترجیح گلگت بلتستان کو آئینی دائرے میں شامل کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کے اضلاع سے آئینی حقوق کی بات کی جارہی ہے جو خوش آئند ہے۔ ہم استحکام پاکستان کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے اور سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما شیخ مرزا علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں مذہبی اقدار موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اسلامی تحریک پاکستان کو حکومت میں شامل کرنا کا فیصلہ کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔ ہم نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی حکومت کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔ کبھی حکومت کیخلاف سازشیں نہیں کی۔ گلگت بلتستان کی ترقی اور مسلکی ہم آہنگی پیدا کرنا ہمارا مقصد ہے۔ ہم نے علاقے کی ترقی اور علاقے کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کا حصہ بنیں۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی ایوب وزیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی تحریک پاکستان کا حکومت میں شمولیت سب سے بڑا سرپرائز ہے۔ وزیر اعلیٰ اور اس کی کابینہ نے حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی۔ نگر کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی زمینوں کے حقوق ان کو دلانا تھا۔ ہرسپو داس میں تعمیر کئے جانے والے حکومت کیلئے خریدے جانے والی زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے بعد نگر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے۔ ہم حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور مستقبل میں علاقے کی ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہرسپوداس کے زمینوں کی معاوضے 2 کرڑ 37 لاکھ 47 ہزار کے چیکس نلت، سکندر آباد اور جعفر آباد کے عوام میں تقسیم کئے۔
قازقستان کے سابق وزیر نے اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا
کینیڈا میں بھارتی ہیڈ اسکواڈ کی گرفتاری، 3 ملزمان حراست میں
قومی ٹیم آئرلینڈ سے میچ سے قبل ٹرینگ کے لیے قدافی اسٹیڈیم پہنچ گئے
Urdu news, Islami Tehreek Pakistan joined in Government in Gilgit