چلاس، گلگت بلتستان کا مفاد امن ،اتحاد اور برداشت میں پوشیدہ ہے، ترجمان فیض اللہ فراق اور سپیشل کوارڈینٹر یاسر تابان

چلاس، گلگت بلتستان کا مفاد امن ،اتحاد اور برداشت میں پوشیدہ ہے، ترجمان فیض اللہ فراق اور سپیشل کوارڈینٹر یاسر تابان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چلاس وزیر اعلی گلگت بلتستان کے نو منتخب سپیشل کوارڈینٹرز یاسر تابان کی چلاس آمد پر وزیر زراعت انجنیئر محمد انور کی ہدایت پر مسلم لیگ ن دیامر کے کارکنوں اور عوام نے شاندار استقبال کیا ، انہیں تھور سے چلاس شہر تک ایک ریلی کی شکل میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پہنچایا گیا ، چلاس کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک مختصر اور پروقار تقریب منعقد ہوئی جس سے صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق اور سپیشل کوارڈینٹر یاسر تابان نے خطاب کئے ، فیض اللہ فراق نے کہا کہ چونکہ وزیر زراعت انجنیئر محمد انور صاحب کسی سرکاری مصروفیت کی وجہ سے اسلام روانہ ہوئے ہیں اورانجنیئر صاحب کی ہداہت پر آج ہم نے مختصر وقت میں اپکے استقبال کیلئے یہاں جمع ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلتستان اور دیامر کے بیچ ماضی کے پیدا کردہ سیاسی ،سماجی اور مسلکی خلیج کو ختم کرتے ہوئے گلگت بلتستان کو پھولوں کا ایک گلدستہ بنائیں گے ، دیامر کی عوام کی جانب سے میں آپ کو وزیر اعلی گلگت بلتستان کے سپیشل کورڈینٹر مقرر ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ترجمان نے کہا کہ دیامر اور بلتستان میں کوئی فرق نہیں ہے یہ ایک ہی گھر کے مانند علاقے ہیں ، گلگت بلتستان کے متنوع لسانی، ثقافتی ،سیاسی و سماجی ماحول کو مواقعوں میں بدلنے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے ، گلگت بلتستان کا مفاد امن ،اتحاد اور برداشت میں پوشیدہ ہے اور موجودہ حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی قیادت میں انہی خوبصورت خوابوں کی تعبیر کے رستے پر گامزن ہے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا وژن ہے کہ گلگت بلتستان میں بغیر کسی تفریق کے ترقی ہو اور تمام اسٹک ہولڈرز کو خوشحالی کے یکساں مواقعے میسر ہوں ، گلگت بلتستان میں اس وقت ایک قومی حکومت ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں ، مسالک ، ریجنز اور زبانوں کی نمائندگی شامل ہے ، یہ حکومت ایک بہترین گلدستہ ہے جس کی خوشبو سے گلگت بلتستان بھر کو معطر کیا جا سکتا ہے ، ترجمان نے مزید کہا کہ دیامر گلگت بلتستان کا گیٹ ہے اور اس دروازے کو تعمیر و ترقی، امن اور خوشحالی اور تعلیم کی دوڑ میں شامل کر کے ہی گلگت بلتستان کو ترقی پر مبنی انہی تصورات کے قابل بنا سکتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے کورڈینٹر یاسر تابان نے کہا کہ دیامر کے لوگوں اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے جس انداز میں میرا شاندار استقبال کیا ہے اس پر میں ان کا شکرگزار ہوں ، انہوں نے کہا کہ بلتستان اور دیامر کے لوگوں میں کوئی تفریق نہیں ہے ، ہم ایک ہی جسم دو قالب ہیں ، ہمارا نفع و نقصان مشترک ہے ، امن ،اتحاد اور بھائی چارہ ہم سب کی ضرورت ہے ، ہم نے حاجی گلبر خان صاحب کی قیادت میں گلگت بلتستان کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ بہت جلد بلتستان کا ایک نمائندہ وفد لیکر دیامر کا دورہ کروں گا اور نئے سرے سے دونوں ریجن کے درمیان سمجھ داری میں مزید بہتری لائی جائیگی اور میں دیامر کے نوجوانوں کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کے کام کروں گا ۔ تقریب میں مسلم لیگ ن دیامر کے سنئیر رہنما اور علما امن کمیٹی گلگت بلتستان کے سرکردہ رہنما قاری وزیر صدیقی ، نمبردار محمد کفیل ، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ریاض ،عظمت اللہ،سید اسلم شاہ ، محمد شعیب و دیگر بھی شریک رہے

ICC T20 world cup 2024، ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، پاک انڈیا میچ کی ٹکٹ 2 لاکھ 70 ہزار میں فروخت

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا.

Urdu news, interest of Gilgit-Baltistan lies in peace, unity and tolerance

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں