شگر پاکستان کی 76 وین جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر والی اللہ فلاحی ، پرنسپل پروفیسر حسن شاد
شگر پاکستان کی 76 وین جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر والی اللہ فلاحی ، پرنسپل پروفیسر حسن شادنے شرکت کی
, رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
Urdu news, independence day of Pakistan
شگر پاکستان کی 76 وین جشن آزادی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر والی اللہ فلاحی ، پرنسپل پروفیسر حسن شاد اور دیگر نے کہا ہے کہ آج ہمیں پھر سے بحیثیت قوم بننے کی ضرورت ہیں۔ورنہ پاکستان بنانے کا اصل مقصد فوت ہوجائے گا۔نفرتوں کو ختم کرکے ہم میں سے ہر ایک کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں۔آزادی ایسے ہی نہیں ملی اس کیلئے ہمارے آباﺅ و اجداد نے بڑی قربانیاں دی۔اس آزادی کی قدر کریں اور بحیثیت آزاد قوم دنیا میں نام پیدا کریں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آزادی ایک بڑی نعمت ہے ۔جس کی قدر کشمیر یوں سے پوچھے جس ہندوستان کی ظلم و بربریت کا شکار ہے ان کی ناموس محفوظ نہیں۔ڈوگرہ راج میں ہمیں آباﺅ و اجدا پر ظلم کی انتہاءہوتی تھی۔تاہم انہوں نے اپنے بزور بازو ڈوگروں کا بھگا کر آزادی حاصل کی ہمیں اس موقع پر ان شہیدوں اور غازیوں کو بھی یاد رکھنے کی ضرورت ہیں۔جنہوں نے بڑی قربانیاں دیکر اس ملک کو حاصل کیا۔قائد اعظم اور ان کے رفقاءنے اس ملک کو ایک فلاحی مملکت کے طور پر حاصل کیا تھا تاہم آج دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان وہ نہیں رہا جس کی بنیاد کلمہ طیبہ پر رکھا تھا۔لیکن آج ہمیں پھر سے بحیثیت قوم بننے کی ضرورت ہیں۔ورنہ پاکستان بنانے کا اصل مقصد فوت ہوجائے گا۔نفرتوں کو ختم کرکے ہم میں سے ہر ایک کو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہیں۔آزادی ایسے ہی نہیں ملی اس کیلئے ہمارے آباﺅ و اجداد نے بڑی قربانیاں دی۔اس آزادی کی قدر کریں اور بحیثیت آزاد قوم دنیا میں نام پیدا کریں ۔