قانون سازی کرنے والے نا اہل ہے یا جان بوجھ کر عوام کو احتجاج پر مجبور کرتے ہیں , نجف علی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
قانون سازی کرنے والے نا اہل ہے یا جان بوجھ کر عوام کو احتجاج پر مجبور کرتے ہیں , نجف علی
خبر ہے کہ غیر مقامی سیاح ٹہرنے والے ہوٹلوں سے ٹیکس لیں گے
ہمارا مطالبہ ہے تمام غیر مقامی ہوٹلز سے ٹیکس لیا جائے
چونکہ یہ ہوٹلز پانی کے مد میں ایک روپیہ نہیں دیتے اور بجلی کا بل بھی یہاں کےریٹ کے مطابق دیتے ہے
البتہ ان میں بھی دس کمرہ والے بیس کمرہ والے اور پچاس کمرے والوں کے کٹیگری کریں اور پر ہوٹل ماہوار ٹیکس فکسڈ کریں سیاحوں کے حساب سے ٹیکس لینے کے لئے کمپیوٹرائز نظام متعارف کرانے میں وقت لگے گا
دوسرا خبر گندم کی سبسڈی کو تین کٹیگری میں تقسیم کریں گے
ایک تو گلگت بلتستان کو گندم سبسڈی ہماری غربت کی وجہ سے نہںں متںازعہ حیثیت کی وجہ سے دیا جا رہا ہے
گندم سبسڈی میں امیر غریب تفریق کرنے سے غریبوں کی عزت نفس مجروح ہوں گے
میٹرو بسوں میں گریڈ بائیس کا ملازم ہو . تاجر ہو . صنعت کار ہو یا مزدور سب سے یکسان تیس روپے لیا جاتا ہے
چونکہ آپ کا مقصد غیر مقامی سرمہ داروں کو ٹیکس سے بچانا ہے اس لئے تھری سٹار غیر مقامی ہوٹل اور مقامی پانچ کمروں پر مشتمل ہوٹل پر یکسان ٹیکس نافذ کرکے یہاں کے ہوٹل والوں کو احتجاج پر مجبور کرکے کہنا ہے کہ یہاں کے لوگ ٹیکس لگانے نہیں دیتے
ٹول پلازہ بھی آپ نے مبہم انداز میں مختلف جگہوں پر نصب کرکے عوام کو احتجاج پر مجبور کیا ہے
اگر آپ نے غیر مقامی سیاحوں کے گاڑیوں یا موٹر سائیکل والوں سے ٹیکس لینا ہے تو بصری اور بابوسر سے پر گاڑی پانچ ہزار اور موٹر سائیکل والوں سے پانچ سو یا ہزار روپے لینا شروع کریں
کھوج . شنگریلا . لیکسز . رامادہ . سرینا . ہیمل . ایف ڈبلیو او . این ایل سی . تمام کمرشل بینگ . غیر مقامی بیروکریٹس . غیر مقامی کاروباری ادارے اور افراد سے آپ کل سے ٹیکس لینا شروع کریں
ہم خیر مقدم کریں گے
urdu news, Incompetent Lawmakers