اسکردو بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب
اسکردو بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
اسکردو بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج چائینہ کے اشتراک سے ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب ، تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے مسٹر کن جیان پنگ نائب صدر، وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، کلاس ایڈ وائزر محترمہ لیو وینلی نے کہا کہ آپ نہ صرف بلتستان یونیورسٹی کے طالب علم ہیں بلکہ یونان ووکیشنل کالج آف لینڈ ریسورسز کے بھی طالب علم ہیں. آج کے دن تمام طالب علم اور ان کے خاندان مبارک کے مستحق ہیں کہ وہ ایک بین الاقوامی ڈپلوما پروگرام میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام کے دوران آپ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی سفیر کا کردار ادا کریں گے مقررین نے کہا کہ ہم امید رکھتےہیں کہ ہمارے طلبأ بین الاقوامی نقطہ نظر رکھیں گے ، اور نئے ماحول اور ضروریات کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کریں گے .بلتستان یونیورسٹی اور یونان ووکیشنل کالج آف لینڈ اینڈ ریسورسز کے باہمی اشتراک سے جاری ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کلاس کی افتتاحی تقریب سولہ اپریل کو یونان کالج چائنہ اور بلتستان یونیورسٹی حسین آباد کیمپس سے براہ راست منعقد ہوئی۔ اس افتتاحی تقریب کا انعقاد جیالوجی اور منرلز سروے میں ایسوسی ایٹ ڈپلوما پروگرام کے آغاز کے بعد تمام طلبا کے یونان کالج میں رجسٹریشن مکمل ہونے پر کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں یونان ووکیشنل کالج کے نائب صدر ، ڈینز ، ڈائریکٹرز اور کلاس ایڈوائزر شریک ہوئے جبکہ بلتستان یونیورسٹی سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی و بیرونی روابط ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکرؔ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان، ڈائریکٹر اورِک ڈاکٹر شفقت حسین، ہیڈ این آر ایم ڈاکٹر غلام رضا، چائنیز ٹیچر میڈم حسین بانو اور دیگر سٹاف کے ساتھ اس پروگرام میں رجسٹر ڈ تمام طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں استقبالیہ خطبہ دیتے ہوئے کن جیان پنگ نائب صدر نے کہا ’’آج، ہم 2024 کے اپنے پاکستانی طلباء کو ایک سادہ انداز میں خوش آمدید کہنے کے لیے، موجود ہیں . پاکستان کے تمام طلباء جیولوجیکل سروے اور منرل ایکسپلوریشن کے شعبے میں تعلیم حاصل کریں گے. مجھے امید ہے کہ آپ چینی زبان اور پیشہ ورانہ علم دونوں کو اچھی طرح سے سیکھ سکتے ہیں تاکہ آپ خود کو حقیقی بین الاقوامی صلاحیتوں میں تبدیل کر سکیں.انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے، مجھے امید ہے کہ آپ اپنے دل و دماغ کو کھول سکتے ہیں، سیکھ سکتے ہیں اور چینی اساتذہ سے مشورہ لے سکتے ہیں تاکہ جلد از جلد نئے سیکھنے کے کیریئر کو اپنانے کے لیے فعال طور پر کام کریں. دوئم، مجھے امید ہے کہ آپ چینی زبان، علم اور چینی ثقافت کو اچھی طرح سے سیکھنے کے لیے سخت مطالعہ کر سکتے ہیں تاکہ آپ خود کو بہترین بین الاقوامی طالب علم بنا سکیں. تیسرا، مجھے امید ہے کہ آپ پاکستان کی ثقافت کو چین میں متعارف کروا سکتے ہیں اور چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کا پل بن سکتے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ ’’اس بین الاقوامی ڈپلومہ پرگرام کے تحت
24 طلباء اب یونان کالج میں ارضیات اور معدنیاتی سروے میں ڈپلومہ پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود، اب ہمارے طلباء کی توجہ سوشل میڈیا (واٹس ایپ، ایف بی، وغیرہ) سے تانگ چینی ویب سائٹ کے وسائل کی طرف پوری طرح مبذول کر دی گئی
ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان معدنیاتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے ان وسائل سے فائدہ لینے کے لیے ان کا مطالعہ ضروری ہے اس پروگرام کی مدد سے ان وسائل کا مطالعہ کرنے میں مدد ملے گی قراقرم اور ہمالیہ کے طاقتور پہاڑ بے مثال جواہرات اور معدنیات کے وسائل سے مالا مال ہیں انہوں نے کہا کہ، ہماری یونیورسٹی لوگوں کے معاشی حالات کے ساتھ ساتھ قدرتی وسائل کی بے پناہ صلاحیت سے بھی واقف ہے.
ہم چاہتے ہیں کی یہ قدرتی وسائل گلگت بلتستان کے باسیوں کے کام آئیں انہوں نے اس موقع پر رجسڑڈ ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بلتستان کے طلبہ کو بین الاقوامی ادارے میں پڑھنے کا موقع مل رہا ہے اس پروگرام کی بدولت ترقی اور تحقیق کے نئے دروازے کھل جائیں گے ۔یونان لینڈ اینڈ ووکیشنل کالج سے کلاس ایڈوائزر میڈیم لیو وینلی نے کہا ’’سب سے پہلے، مجھے پاکستانی کلاس کا کلاس ٹیچر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اور میں آپ سب کو جلد ہی پڑھانے کے لیے بے تاب ہوں مجھے امید ہے کہ آپ اس ڈپلومہ کے دوران بہت کچھ سیکھ لیں گے
اس تقریب میں ڈپلومہ کلاس کے طالب علم اطہر حسین رئیس نے چائنیز زبان میں طلبا کی نمائندگی کرتے ہے.
ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر امریکی پابندیاں امریکہ کا نیا اقدام
شگر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وزیرپور میں ایس ایم سی کا اجلاس،ا سکول کی بہتری کے لیے لائحہ عمل طے
Urdu news, Inauguration of Associate Diploma Class in collaboration with Skardu-Baltistan University and Yunnan Vocational College China