شگر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وزیرپور میں ایس ایم سی کا اجلاس،ا سکول کی بہتری کے لیے لائحہ عمل طے

urdu news, meeting at Shigar Government Boys , action plan decided for the improvement

شگر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وزیرپور میں ایس ایم سی کا اجلاس،ا سکول کی بہتری کے لیے لائحہ عمل طے
رپورٹ، عابد شگری 5 سی ای
شگر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وزیرپور میں ایس ایم سی کا اجلاس،ا سکول کی بہتری کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ سکول مینیجمینٹ کمیٹی کا اجلاس پرنسپل سکول زمان علی ضامن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ والدین کی جانب سے مختلف تعلیمی امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی۔ واضح رہے کہ نئے تعینات شدہ پرنسپل/ڈی ڈی او بوائز ہائی سکول وزیرپور زمان علی ضامن نے حال ہی میں ہائی سکول وزیرپور کی ڈی ڈی او شپ سنبھالی ہے۔ اجلاس میں میں ایس ایم سی چیئرمین مولانا عبد المتین اور سابق ڈی ڈی او سید طٰہٰ سمیت دیگر ایس ایم سی ممبران نے شرکت کیں. اجلاس میں سب سے پہلے ایس ایم سی ممبران نے نئے تعینات شدہ ڈی ڈی او کو سکول میں خوش آمدید کہا۔ اجلاس میں امتحانی ہال کی تعمیر کے لئے فنڈ ریزنگ، گرلز ہائی سکول وزیرپور اور سکول کی بہتری کے لیے ایس ایم سی کے کردار وغیرہ کے ایجنڈا پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ ایس ایم سی ممبران نے نئے تعینات شدہ پرنسپل کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ امتحانی ہال کی تعمیر کے لئے ایس ایم سی چیئرمین کی قیادت میں چندہ مہم کو آگے بڑھائیں گے اور آئندہ سال کے سالانہ امتحانات تک امتحانی ہال کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے۔ یہ کمیٹی موجودہ ممبر اسمبلی راجہ محمد اعظم خان سے ملاقات کرکے یونین فنڈ کو بھی امتحانی ہال کی تعمیر پر صرف کرنے کی کوشش کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر شگر اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرکے گرلز ہائی سکول وزیرپور کی سائٹنگ بورڈ کا معاملہ جلد حل کیا جائے گا۔ایس ایم سی ممبران ہر ہفتے سکول کا وزٹ کریں گے اور اساتذہ و پرنسپل کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے سکول میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اقدامات تجویز کریں گے۔ آخر میں پرنسپل زمان علی ضامن نے ایس ایم سی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کی دعا کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

نوکری 2024، نجی کمپنی میں مارکیٹنگ اسٹاف اور فوجی رٹائرڈ گارڈ کی ضرورت ہے


اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئی ایس سی او) میں نوکری کا موقع

urdu news, meeting at Shigar Government Boys , action plan decided for the improvement

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں