شگر محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی باہمی اشتراک سے بچوں کو نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے تمام بڑے سکولوں میں ایوارنس سیشن رکھنے کی ضرورت ہے . ڈپٹی کمشنر شگر
شگر محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی باہمی اشتراک سے بچوں کو نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے تمام بڑے سکولوں میں ایوارنس سیشن رکھنے کی ضرورت ہے . ڈپٹی کمشنر شگر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی ہدایت کی روشنی میں نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے بچوں اور ماؤں کو آگاہی پروگرامز منعقد کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر کرامت رضا، ڈی آئی ایس شگر وزیر شاہد حسین اور نیوٹریشن آفیسر محکمہ صحت سمیت دیگر شریک تھے اجلاس میں گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے شرکاء کو میٹنگ کے ایجنڈے سے آگاہ کیا اور کہا کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی باہمی اشتراک سے بچوں کو نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کے حوالے سے آگاہی دینے کے لئے تمام بڑے سکولوں میں ایوارنس سیشن رکھنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی محلوں میں خواتین کے لئے بھی آگاہی دینا ضروری ہے تاکہ بحیثیت ماں اپنے بچوں کی صحت اور بہتر غذا کا خیال رکھا جا سکے ڈی ایچ او شگر اور ڈی آئی ایس شگر کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں شیڈول بنایا جائے اور تحت شیڈول سکولوں اور محلوں میں ایوارنس پروگرام رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ان سیشنز میں سکول سے باہر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے بھی آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی۔
Urdu news, In order to make children aware about nutrition and health, there is a need to hold awareness sessions