چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کے درمیان اہم ملاقات.

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کے درمیان اہم ملاقات.
Urdu news, Important meeting between Chief Election Commissioner Gilgit-Baltistan Raja Shehbaz Khan and Chief Election Commissioner of Pakistan Sikandar Sultan Raja.
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کے درمیان اہم ملاقات.
جس میں گلگت بلتستان میں بلدیاتی و جنرل انتخابات ،حلقہ بندیوں اور دیگر باہنی دلچسپی کے امور کے حوالے سے تفصیلی و سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے حلقہ بندیوں سے متعلق بنائی گئی کمیٹی ممبران کی ٹریننگ کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ماہرین پر مشتمل ٹیم گلگت بلتستان بھیجنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی گئی۔
ملاقات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی اور جنرل الیکشنز میں ہر ممکن تعاون کا بھی اعادہ کیا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندی اتھارٹیز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،جس کے تحت گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اختیارات حاصل ہونگے کہ وہ حلقہ بندیوں کی نگرانی کریں گے۔
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے خطے کے تینوں ڈویژنز کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کنوینئر اور ہر ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ایل جی اینڈ ار ڈی اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کو ممبران مقرر کئے ہیں جو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اپنے اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کریں گے۔
اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے اور صاف، شفاف اور منصفانہ انعقاد کیلئے مقرر کردہ کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں،کیونکہ انتخابات ایک قومی فریضہ ہے،اور اس قومی فریضے کی بہتر تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس سے پہلے حلقہ بندیوں کے لئے ججز پر مشتمل کمیٹی کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں اور یہ ججز اپنے ضلع کے سربراہ ہوں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز پر مشتمل حلقہ بندی اتھارٹیز کے قیام کا مقصد حلقہ بندی کمیٹی کے حلقہ بندی پر اگر کسی کو اعتراض یا کوئی عذر ہوگا تو وہ اتھارٹی کو اپیل دائر کرے گا،اور اتھارٹی اس پیل پر سماعت کرکے اپنا فیصلہ سنائے گی،تاکہ بلدیاتی انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔ 19 سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ہیں اب جبکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے اور عوام کو ان کا حق صحیح معنوں میں مل سکے۔بلدیاتی انتخابات سے جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونگے اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ Urdu news, Important meeting between Chief Election Commissioner Gilgit-Baltistan Raja Shehbaz Khan and Chief Election Commissioner of Pakistan Sikandar Sultan Raja.
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں