urdu news, Health Department shigar 0

شگر محکمہ صحت شگر میں پہلی مرتبہ ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جس سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر محکمہ صحت شگر میں پہلی مرتبہ ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جس سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طیبہ رسول میڈیکل اسپیشلسٹ کے طور پر تعینات کی گئی ہیں۔ڈاکٹر عارفہ سکندر چائلڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔ڈاکٹر سیدہ عراقی کو لیڈی میڈیکل آفیسر کے طور پر آر ایچ سی شگر میں تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ ڈاکٹر لیاقت کو سول ڈسپنسری داسو میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ محکمہ صحت شگر کے مطابق ان تعیناتیوں سے علاقے کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کو بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہو گی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
urdu news, Health Department shigar

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر محکمہ صحت شگر میں پہلی مرتبہ ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جس سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں