urdu news, Gun Attack on Polio Team 0

سوات میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید
رپورٹ، 5 سی این نیوز
خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار عبدالکبیر شہید ہوگئے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے دور افتادہ علاقے انظر تنگے، بیاکن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈی پی او سوات محمد عمر نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ڈیوٹی پر تعینات لیویز اہلکار عبد الکبیر شہید ہوگئے، نعش کو مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیم میں خواتین بھی شامل تھیں جو فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہیں، جائے وقوع پر بڑی تعداد میں پولیس ٹیم پہنچ چکی ہے جب کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
urdu news, Gun Attack on Polio Team

50% LikesVS
50% Dislikes

سوات میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں