بلتستان یونیورسٹی کےلئے بڑا اعزاز، ملکی جامعات کی رینکنگ میں اٹھاوریں نمبر پر آ گیا.
بلتستان یونیورسٹی کےلئے بڑا اعزاز:ملکی جامعات کی رینکنگ میں اٹھاوریں نمبر پر آ گیا.
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ہائرایجوکیشن کی طرف سے نئی ریکنگ جاری،بلتستان یونیورسٹی کو یہ اعزاز 303 جامعات میں حاصل ہوا
بلتستان یونیورسٹی ہمہ جہت تعلیمی و تحقیقی جدوجہد میں مصروف ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی گفتگو
اسلام آباد بلتستان یونیورسٹی سکردو کے نام ایک بڑا اعزاز ، جامعہ ہذا ہائرایجوکیشن کی نئی رینکنگ میں اٹھاوریں (18) نمبر پر آگئی۔ 303 ملکی جامعات میں اٹھاوریں نمبر کا حصول بلتستان یونیورسٹی کےلئے ایک بڑا اعزاز اور گذشتہ چار سالوں کی عظیم جدوجہد کا نتیجہ ہے۔یہ اعزاز ہائرایجوکیشن کی طرف سے بلتستان یونیورسٹی کے نام باقاعدہ آفیشل ای میل کے ذریعے موصول ہوا۔ای میل میں نوزائیدہ یونیورسٹی کی بہترین کارکردگی کا ذکر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی مبارک بادی بھی دی گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن آفیشل کی طرف سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ نوزائیدہ یونیورسٹی آئندہ بھی اپنے معیار اور جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ دوسری جانب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے مذکورہ اعزاز کے حصول پر جامعہ ہذا کے اساتذہ کرام ، انتظامی آفیسران اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اُنہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا اور ایچ ای سی رینکنگ میں جامعہ ہذا کی پیش رفت کو نیک شگون قرار دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ نئے سال کی شروعات میں ہی بلتستان یونیورسٹی کا درجہ بندی میں ترقی پانا اساتذہ کرام، انتظامی آفیسران اور طلبہ کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ جامعہ ہذا قلیل وسائل کی موجودگی میں بڑے مسائل حل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی ہمہ جہت تعلیمی وتحقیقی کوششوں کے نت نئے انداز میں آگے بڑھا رہی ہے۔ اِس سلسلے میں نہ صرف ہم ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی اداروں سے بھی تعلیمی وتحقیقی روابط کے خواہاں ہیں
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں 23 مارچ یوم پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
urdu news, great honor for the University of Baltistan. it came18th position in the ranking of the country’s universities