گلگت۔ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم کی زیر صدارت ایمرجنسی ورکزکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم کی زیر صدارت ایمرجنسی ورکزکے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
urdu news
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
اجلاس میں ایکسیئن بی اینڈ آر گلگت،ایکسیئن واٹر اینڈ پاور،ڈی ڈی واٹر منیجمنٹ گلگت، ایکسیئن جنریشن گلگت، ADڈی ڈی ایم اے گلگت، ایس ڈی او بی اینڈ آر گلگت، اے ڈی واٹر منیجمنٹ گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ورک کمیٹی کا کر دار بہت اہم ہے اس حوالے سے ضلع گلگت میں ایمرجنسی کاموں کی معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اس موقع پر ADڈی ڈی ایم اے گلگت نے ایمرجنسی ورک کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دی اور مختلف محکموں کی جانب سے جمع کروائی جانے والی ایمرجنسی ورکز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کوآگاہ کیا جس میں ضلع گلگت میں ہونے والے ایمرجنسی کاموں کو تسلی بخش قرار دیا اور اس موقع پر ایکسیئن بی اینڈ آر اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت نے ایمرجنسی کاموں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ورک کمیٹی کے ممبران کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ایکسیئن کے ساتھ ایمرجنسی کام کے حوالے سے موقع کا جائزہ لیں اور نئی ایمرجینسی ایس او پی کے تحت فائل تیار کریں اور جلد از جلد تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
گلگت بلتستان میںبجلی چوروںکے خلاف سخت کریک ڈاون، 475 چوروں کو پکڑ کر جرمانہ کر دیا
کولڈ ڈیزٹ ریلی میںبلتستان یونیورسٹی میںطالبات کی دلچسپ مصروفیات
urdu news, Gilgit Deputy Commissioner/District Magistrate Gilgit Amir Azam chaired a meeting regarding emergency works