گلگت بلتستان بھر کے بجلی چوری اور بغیر میٹرکے بجلی استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھر پور کر یک ڈاؤن، وزیر اعلی کی سخت ہداہت

گلگت بلتستان صوبہ بھر کے بجلی چوری اور بغیر میٹرکے بجلی استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھر پور کر یک ڈاؤن، وزیر اعلی کی سخت ہداہت
رپورٹ، عابد شگری5 سی این نیوز ویب
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے خصوصی احکامات پر قائم سپیشل ٹاسک فورس کی سفارشات پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی ہدایت کی روشنی میں صوبہ بھر کے بجلی چوری اور بغیر میٹرکے بجلی استعمال کرنیوالوں کے خلاف بھر پور کر یک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خصوصی مہم میں غیر قانونی کنکشن ، خراب میٹر ز ،نا دہندگان اور دیگر بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنیوالوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

اس سلسلے میں ایڈیشبل چیف سیکر ٹری ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں سپیشل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں روزانہ کی بنیادوں پر بجلی چوری اور بغیر قانونی طور پر بجلی کے استعمال کرنیوالوں کے خلاف تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ برقیات اور ضلعی پولیس مشترکہ کاروائی بروئے کار لا رہی ہے اور سپیشل ٹاسک فورس کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کی جا رہی ہے۔

مورخہ 7 اکتوبر 2023 سے 9اکتوبر 2023 تک گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی قانونی کاروائی کے دوران 475 غیر قانونی بجلی کے کنکشنز اور 101 بجلی کے اسپیشل لائنز کاٹ دیے گئے۔ اسی طرح 516 نادہندگان ، 305 خراب میٹرز ،166 تبدیل شدہ میٹرز اور 98 بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی اور ان پہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
urdu news, A complete crackdown on electricity theft and unmetered electricity users across Gilgit-Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں