urdu news, gilgit baltistn news 0

تحصیل گلاب پور کا ایک پسماندہ گاؤں ہے بندو گاؤں کے علماء و عمائدین نے ڈی سی شگر کی ہدایت پر یہاں کے روایتی راستوں اور چراگاہ سے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کا ایک مہم شروع کیا ہوا ہے , ڈپٹی کمشنر شگر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج تحصیلدار گلاب پور کے ہمراہ بندو گاؤں کا تفصیلی دورہ کیا یہ تحصیل گلاب پور کا ایک پسماندہ گاؤں ہے بندو گاؤں کے علماء و عمائدین نے ڈی سی شگر کی ہدایت پر یہاں کے روایتی راستوں اور چراگاہ سے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کا ایک مہم شروع کیا ہوا ہے جو باقاعدگی سے جاری ہے ڈپٹی کمشنر شگر نے تجاوزات ہٹانے کی اس مہم کا معائنہ کیا عمائدین اور کمیٹی ممبران کو شاباش دی تحصیلدار شگر کو اس عمل کی نگرانی کرنے اور لوکل کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی عمائدین سے گفتگو میں ڈی سی شگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف قانونی کارروائی اور آپریشن جاری ہے تاہم آپ لوگوں کا رضاکارانہ طور پر خود سے تجاوزات ہٹانا، چراگاہوں اور راستوں کا واگزار کرنا نہایت لائق تحسین ہے اور ضلع کے باقی لوگوں کے لئے نمونہ عمل ہے اس مہم میں برابری کی بنیاد پر عمل کریں کسی امیر بااثر شخص پر ہاتھ نہ رکھیں کوئی شخص کمیٹی کا فیصلہ نہ مانے اور تجاوزات ہٹانے سے انکار کرے اس کے خلاف شکایت کریں تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ ڈی سی شگر نے موقع پر تحصیلدار گلاب پور اور حلقہ پٹواری کو یہاں کے تمام قبرستانوں کی بھی ریکارڈ مال کے مطابق نشاندہی کرنے کی ہدایت کی اور تجاوزات کنندگان کو فوری خالی کرنے کے لئے نوٹس دینے اور خالی نہ کرنے کی صورت میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دیا۔ عمائدین اور عوام الناس نے ڈی سی شگر اور تحصیلدار گلاب پور کا شکریہ ادا کیا عوام اور عمائدین نے گاؤں کے دیگر مسائل بھی ڈی سی شگر کے سامنے رکھے جن کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
urdu news, gilgit baltistn news

50% LikesVS
50% Dislikes

تحصیل گلاب پور کا ایک پسماندہ گاؤں ہے بندو گاؤں کے علماء و عمائدین نے ڈی سی شگر کی ہدایت پر یہاں کے روایتی راستوں اور چراگاہ سے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹانے کا ایک مہم شروع کیا ہوا ہے , ڈپٹی کمشنر شگر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں