شگر پولیس اور انتظامیہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کو سبوٹاژ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے ، شگر پولیس اور انتظامیہ نہ جانے کس کے اشارے پر ناچ رہی ہے، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر پولیس اور انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کو سبوٹاژ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے ، شگر پولیس اور انتظامیہ نہ جانے کس کے اشارے پر ناچ رہی ہے، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا ن، صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے شگر پولیس اور انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کو سبوٹاژ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہی ہے مگر ہم انتظامیہ اور پولیس کی اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے اور اپنی زمینوں کی حفاظت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے گلگت بلتستان میں کہیں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے یہاں کی ساری زمینیں یہاں کے عوام کی ملکیت ہیں معدنیات پر حق ہمارا ہے کسی کو ہتھیانے نہیں دیں گے جیل چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شگر پولیس اور انتظامیہ نہ جانے کس کے اشارے پر ناچ رہی ہے یہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کو سبوٹاژ کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے مگر ہم پولیس اور انتظامیہ کی سازش بے نقاب کریں گے ہم انتظامیہ اور پولیس کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ سدھر جائیں ورنہ ہم ان کو اپنی اوقات یاد دلائیں گے معدنیات جنگلات اور پہاڑ ہماری ملکیت ہیں ان پر کسی ہاتھ صاف کرنے نہیں دیں گے معدنیات کا ایشو کھڑا کیا گیا ہے ہم نے کبھی نہیں کہاکہ یہاں کی زمینیں خالصہ سرکار ہیں لینڈ ریفارمز کے ذریعے ہم عوام کو ان کی زمینوں کی ملکیت دینے جارہے ہیں جس پر کچھ حلقے تلملا رہے ہیں.
urdu news, Gilgit baltistan news, land reforms