urdu news, gilgit Baltistan news, IG gilgit Baltistan 0

شگر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس ایک منظم فورس ہے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اس کی تربیت وقت کی اولین ضرورت ہے
شگر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس ایک منظم فورس ہے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اس کی تربیت وقت کی اولین ضرورت ہے۔ شگر میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے کہا کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور پولیس کو بھی اس کے مطابق ڈھالنا ناگزیر ہے۔ بالخصوص سائبر جرائم سے نمٹنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ نئی نوعیت کے جرائم کا بھی مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود گلگت بلتستان پولیس نے ہمیشہ بہترین نتائج دیے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات احسن انداز میں انجام دی ہیں۔ “ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان پولیس کو دیگر فورسز سے بہتر اور ایک مثالی فورس بنایا جائے۔ افضل محمود بٹ نے پولیس افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ دوسروں کے لیے مثال بنیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کی اصل طاقت عوامی اعتماد اور خدمت میں پوشیدہ ہے۔سوشل میڈیا کے حوالے سے آئی جی پولیس نے کہا کہ اس کا محتاط اور مثبت استعمال وقت کی ضرورت ہے، تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ جرائم کی بڑی تعداد کی شروعات سوشل میڈیا سے ہورہی ہے جو کہ نہایت خطرناک رجحان ہے۔ پولیس دربار سے ڈی آئی جی بلتستان ریجن طفیل میر اور ایس ایس پی شگر حسن علی نے بھی خطاب کیا اور پولیس کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
urdu news, gilgit Baltistan news, IG gilgit Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس ایک منظم فورس ہے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اس کی تربیت وقت کی اولین ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں