urdu news, Gilgit baltistan news 0

گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کا ایک ہنگامی اجلاس ، صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر کے صحافیوں پر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کا ایک ہنگامی اجلاس صدر گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس خالد حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر کے صحافیوں پر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کی گئی۔ یونین کے صدر خالد حسین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ان الزامات کو “افسوسناک” قرار دیا گیا اور وزیر کے رویے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ یونین آف جرنلسٹس نے واضح کیا کہ اگر کسی صحافی نے واقعی بلیک میلنگ کی ہے تو وزیر کو ثبوت اور نام پیش کرنے چاہئیں، تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پوری صحافتی برادری پر الزامات لگانا “مقدس پیشے کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش” ہے۔ یونین نے مطالبہ کیا کہ راجہ ناصر صحافیوں سے معافی مانگیں، ورنہ وہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی، انہوں نے اعلان کیا کہ جب تک وزیر معافی نہیں مانگتے، وہ ان کی تمام پریس کانفرنسوں اور پریس ریلیز کا بائیکاٹ کریں گے۔
urdu news, Gilgit baltistan news

شگر ڈپٹی کمشنر شگر کا علماء اور شہریوں کے ہمراہ خانقاہ معلیٰ شگر میں شگر کی صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد

سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدانِ جنگ ہے جہاں دشمن کے علاوہ شدید ترین موسمی حالات بھی پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کے لیے ایک مستقل آزمائش بنے رہتے ہیں۔سانحہ گیاری سیکٹر کے شہداء کی 13 ویں برسی منا رہی ہے

بلتستان یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی، طلبہ اور اساتذہ شدید مشکلات میں مبتلا جلد از جلد تارکول لگا یا جائے شمس الدین عارفی

50% LikesVS
50% Dislikes

گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کا ایک ہنگامی اجلاس ، صوبائی وزیر پلاننگ راجہ ناصر کے صحافیوں پر لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں