شگر ڈپٹی کمشنر شگر کا علماء اور شہریوں کے ہمراہ خانقاہ معلیٰ شگر میں شگر کی صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نویز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر کا علماء اور شہریوں کے ہمراہ خانقاہ معلیٰ شگر میں شگر کی صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد ۔ کھلی کچہری میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی شگر میں صفائی کی صورتحال اور طریقہ کار کے علاؤہ شہریوں کی جانب سے تجاویز اور تعاون کی حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا کہنا تھا کہ ضلع شگر کو اللہ تعالیٰ نے ہر قسم۔کی قدرتی وسائل سے نوازا ہوا ہے ۔ شگر پاکستان کے سب سے خوبصورت ضلع میں شمار ہوتا ہے ۔ اور گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ٹوریسٹ شگر آتے ہیں۔۔لیکن گندگی کے ڈھیر اور انسانی کی جانب سے پھیلائی گئی کچرے یہاں کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔ ہمیں ایک مہزب اور زمہ دارشہری کی طرح کچرے کنڈے کو پھیلانے کے بجائے کوڑا دانوں کی ڈالنا چاہئے ۔ چونکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شگر میں فعال ہوچکا ہے ۔ لیکن شہریوں کو ان کیساتھ تعاون کرتے ہوئے شگر کی خوبصورتی کو قائم رکھنے اور صاف ستھرا کرنے میں مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شگر تنویر احمد نے کہا کہ صاف ستھرا شگر ہمارا مشن ہے اور ہمارے عملے دن رات کوشش کررہے ہیں کہ کچرے کنڈوں سے شگر کو پاک کرے تاہم ہمیں شہریوں کی جاب سے غیر زمہ داری اور جابجا جگوں پر پھیلانے کی وجہ سے کچھ مشکلات کا سامنا ہے ۔ انشاء اللہ شگر کو صفائی کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے۔ اس موقع پر امام جمعہ شگر سید طہ الموسوی ، پیر نوربخشیہ سید حسن شاہ ، حسن شگری ایڈوکیٹ اور دیگر نے یقین دلایا کہ شگر ٹورسٹ حب یے اور ہیڈکوارٹر گلگت بلتستان کا چہرہ ہے ۔ یہاں کی صفائی ہم سب کی اولین زمہ داری ہے لہزا ہم سب مکمل تعاون کیلئے تیار ہے
urdu news, cleanliness and sanitation of Shigar at Khanqah Ma’ala Shigar